ریاض سیزن: 90 دنوں میں 12 ملین زائرین کی شرکت

2022 تفریحی تقریبات، سیزن کی افتتاحی تقریب سے متعلق ایک ارب سے زیادہ افراد کی بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی الشیخ نے بدھ کو اعلان کیا کہ ریاض سیزن میں اس کی سرگرمیوں کے آغاز کے بعد سے آنے والوں کی تعداد 12 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ اس تقریب کو شروع ہوئے 90 دن ہوگئے ہیں۔

Advertisement


اپنے نعرے "بیونڈ امیجینیشن" کے مطابق، ریاض سیزن 2022 تفریحی اختیارات کا ایک مرکب پیش کرتا ہے ۔ بین الاقوامی ایونٹس اور شوز کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں پوری دنیا سے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ آج جمعرات کو کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ریاض سیزن کپ بھی عالمی ایونٹ ہے۔

اپنی مختلف سرگرمیوں کے آغاز کے بعد سے سیزن نے اپنی افتتاحی تقریب میں ایک بلین سے زیادہ تعاملات کا مشاہدہ کیا، اس کے علاوہ تقریبات اور سہولیات کے پیکج میں بہت سے ریکارڈز قائم کئے جو سعودی عرب میں ایک عالمی تفریحی مستقبل کی بنیاد رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں