بارش کی بعد مکہ کی زمین سبز بچھونے اور فضا سفید بگلوں سے مُزین ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

گذشتہ ہفتوں سے ہونے والی بارشوں کی لہر کے بعد مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر سبزے کا بچھونا بچھ گیا ہے اور اس کی وادیاں سرسبز و شاداب نخلستان میں تبدیل ہو گئیں ہیں۔

دوسری طرف بارش کے بعد مکہ کے آسمان پرخوبصورت پرندے اڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کے جھنڈ ہیں جنہیں مکہ معظمہ کے پہاڑوں پر محو استراحت اور فضا میں پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان پرندوں کی وجہ سےبننے والی خوبصورتی کا عکس سوشل میڈیا پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب کے فوٹوگرافر منصور الحربی نے ان مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ انہوں نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مکہ مکرمہ کے علاقے کے ماحول اور فطرت کی تصویر کشی کرنے کے لیے جا رہا تھا کہ میں نے مسلسل بارشوں کے نظارے بھی کیے۔ جب میں مکہ مکرمہ کے شمال میں جموم کے علاقے سے گذرا تو پرندوں کے نظارے نے مجھے روک لیا۔ یہ سب نقل مکانی کرنے والے پرندے تھے اور ان کی وجہ سے مکہ معظمہ کے پہاڑوں کا منظر بہت خوبصورت اور دلکش تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پرندوں کی بہ دولت زمین کی تزئین اور سبز رنگ میں ڈھکے پہاڑوں کی زیادہ زاویوں میں تصاویر لی ہیں۔

مکہ کی پہاڑیوں پر محو پرواز پرندے
مکہ کی پہاڑیوں پر محو پرواز پرندے

انہوں نے کہا کہ سفید بگلے کی پہچان ایک بڑی اور موٹی پیلے رنگ کی چونچ سے ہوتی ہےاوراس کی لمبی سرمئی سبز ٹانگیں ہوتی ہیں۔ یہ بڑی جھیلوں کے قریب درختوں پر افزائش پاتا ہے اور وسیع گیلے علاقوں تک سفر کرتا ہے۔ یہ پرندہ اتھلے پانیوں میں اپنی خوراک تلاش کرتا ہے۔ خشک جگہوں میں کیڑے، پانی میں مچھلیاں، مینڈک، کبھی کبھار رینگنے والے جانور اور چھوٹے کیڑے کھاتا ہے۔

ہجرت کرنے والے پرندے مکہ کے پہاڑوں سے گذر رہے ہیں
ہجرت کرنے والے پرندے مکہ کے پہاڑوں سے گذر رہے ہیں
مقبول خبریں اہم خبریں