’خوشی کے آنسو‘ سپاہی بھرتی ہونے والی بیٹی کو سعودی ماں کی مبارک باد

خاتون سپاہی اور اس کی ماں کی جذباتی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں پولیس فورس میں بھرتی ہونے والی ایک خاتون کو اس کی ماں کی طرف سے دفاع وطن کی اہم ذمہ داری سنھبالنے پر مبارک باد پیش کی ہے جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی ذمہ داری سنھبالنے والی سپاہی کو اس کی ماں گلے لگا رہی ہے جب کہ ہونہار بیٹی ماں سےملتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور اس کی آنکھوں سے فرط جذبات سے آنسو بہہ نکلے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر ماں بیٹی کی جذباتی ملاقات کے منظرکو غیر معمولی طور پر سراہا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب سے اہم اور مثبت ویڈیوز میں سے ایک ہے جس پر انسان کو بجا طور پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔

ایک بیٹی دفاع وطن کے میدان میں اترتی ہے اور اس کی ماں اسے گلے سے لگا کر اس کی ہمت افزائی کرتی اور اسے دعاؤں سے نوازتی ہے۔ دوسری طرف سپاہی بھرتی ہونے والی خاتون نے جہاں اپنی پیاری ماں کی بے پناہ محبتوں کا شکریہ ادا کیا وہیں انٹرنیٹ پر صارفین کی طرف تحسین اور پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ماجد الداویش نے اس شعبے میں 211 خواتین کیڈٹس کی بھرتی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف جیل خانہ جات میں تربیت کا تیسرا بنیادی کورس مکمل کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں