بھارتی اسٹار"امیتابھ بچن" کی بلیوارڈ میں آمد، تقریبات میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ بین الاقوامی بلیوارڈ انٹرٹیمنٹ ایونٹ میں بھارتی لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن کی شرکت پران کے مداحوں کی طرف سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

بچن کی سعودی عرب میں جاری تفریحی سرگرمیوں میں آمد پر میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں۔ انہوں نے ایونٹ میں بھارتی پویلین کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونے والی تقریبات کے ساتھ ساتھ دوسرے مقامات پر منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کی۔

جمعرات کو امیتابھ بچن نے النصر سٹارز، الہلال کلب اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان ریاض سیزن کپ کے فائنل میں شرکت کی۔ اس میچج کا اختتامٍ پیرس سینٹ جرمین کی 5-4 کی جیت کے ساتھ ہوا۔

بھارتی اداکار نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں میچ میں شرکت کے لیے ملنے والے دعوت نامے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسپورٹس اسٹارز کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے اور نیمار شامل تھے۔ بچن نے اسپورٹس مقابلوں میں شرکت کی اور شرکت کی تقریبات کو "حیرت انگیز" قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں