سعودی خواتین ٹیم نے بین الاقوامی دوستانہ چیمپئن شپ جیت لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی خواتین کی فٹ بال ٹیم نے پہلی بار بین الاقوامی خواتین دوستانہ چیمپئن شپ میں جیت کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یہ ٹورنامنٹ 11 جنوری سے 19 جنوری تک سعودی عرب کے شہر دمام میں منعقد ہوا، جس میں چار ملکوں پاکستان، کوموروس، ماریشس اور سعودی عرب کی خواتین ٹیموں نے حصہ لیا۔

گذشتہ روز ہونے والے ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کے ایک گول کے کامیاب تعاقب کے بعد ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب پرنس سعود بن جلوی سٹی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

البندری مبارک میچ کے 28 ویں منٹ میں سعودی عرب کی طرف سے شاندار گول کرنے میں کامیاب رہیں، اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے پہلا گول 64 ویں منٹ میں کیا تھا۔

سعودی عرب کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سرفہرست رہی، پاکستانی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ سعودی ٹیم نے ماریشس کو ایک کلین گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں برتری حاصل کی تھی، اس سے قبل کوموروس پر دو کلین گول کی برتری سے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

اختتامی تقریب میں سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر یاسر بن حسن المسحل کے ساتھ ساتھ سعودی معاون وزیر برائے کھیل أضواء بنت عبدالرحمن العریفیی ، سعودی فیڈریشن کی ڈائریکٹر لمياء بن بہیان اور سعودی فیڈریشن میں فٹ بال ڈیپارٹمنٹ برائے خواتین کی ڈائریکٹر عالیہ الرشید نے بھی شرکت کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں