مکہ مکرمہ میں سرسبز پہاڑوں کی ویڈیو وائرل، پاکستانیوں کا شاندار رد عمل

پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی کی شیئر ویڈیو کو دو دن میں ایک لاکھ سے زیادہ ویوز مل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان میں خادم حرمین شریفین کے سفیر نواف المالکی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی "سپرنگ آف مکہ" ویڈیو کو پاکستانی ٹویٹرز کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ صرف دو روز میں ویڈیوز کی ویوز ایک لاکھ سے بڑھ گئے ہیں اور ویڈیو کو چھ ہزار سے زیادہ مرتبہ لائیک کیا جا چکا ہے۔

ویڈیو میں مکہ مکرمہ کے پہاڑوں کی اس خوبصورتی کو پیش کیا گیا ہے جب گذشتہ دنوں اور ہفتوں کے دوران شدید بارشوں کے بعد یہ پہاڑ سبز ہلالی ہو گئے تھے۔ مکہ مکرمہ کے پہاڑوں کے متعلق یہ مشہور تھا کہ طویل عرصہ سے ان پہاڑوں کی چٹانوں کا رنگ سیاہ ہو چکا ہے۔ تاہم اس کے باوجود پہاڑوں پر سبزہ اگ آیا ہے اور یہ اب یہ خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں۔

نواف المالکی کے ٹویٹ پر بڑی پیمانے پر لوگوں نے رد عمل دیا اور تبصرے کئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا مکہ مکرمہ پر یہ بارش اور ہریالی ایک برکت ہے اور خدا سے دعا ہے کہ وہ مقدس شہر اور اس کے لوگوں کی حفاظت کرے۔ ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے کہا پاکستان کی طرف سے دنیا کے اس مقدس شہر کے لیے بہت زیادہ محبت۔ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے لامتناہی خزانے سے برکت عطا فرمائے گا۔

مزمل دیو نامی ایک اور صارف نے کہا کہ انشاءاللہ آج میں جدہ سے عمرہ کرنے جا رہا ہوں۔ سمیع الحق تورغر نے کہا مبارک اے قیمتی شہر ، اللہ اس شہر کو قائم و دائم رکھے۔ سبگتگین خان نے رد عمل دیا کہ ما شاء اللہ، اللہ تعالیٰ ایسی سر سبز و شاداب سرزمین کو محفوظ رکھے۔ آمین ۔

یاد رہے گذشتہ ماہ مکہ مکرمہ اور مملکت کے تمام خطوں میں شدید بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں موسم بہار اس طرح نمودار ہوئی جو کئی سالوں سے نہیں ہوئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں