معروف سعودی یو ٹیوبر عزیز الاحمد کا 27 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
عزیز الاحمد ’القزم‘ کے نام سے مشہور تھے جس کا مطلب عربی زبان میں ’بونا‘ ہے، ان کی ناگہانی موت سے مداح افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔
وہ 1995 میں ریاض میں پیدا ہوئے اور ان کو ایک جینیاتی بیماری تھی جس کے باعث ان کے نشو ونما رک گئی۔
عزیز الاحمد کو اپنے مزاحیہ انداز کی ویڈیوز سے شہرت ملی اور یوٹیوب پر لاکھوں لوگ ان کو پسند کرتے تھے۔
ٹک ٹاک پر ان کے نو اعشاریہ چار ملین فالوورز اور یوٹیوب پر نو لاکھ کے قریب سبسکرائبر تھے اور ان کی ویڈیوز کروڑوں لوگ دیکھتے تھے۔