خواتین بااختیاری: انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز کے لئے سعودی خاتون کا چناؤ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سارہ بنت عبدالرحمن السید کو انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز مقرر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ السید 2007 میں امریکہ کی جارج میسن یونیورسٹی سے ہیلتھ سسٹم مینجمنٹ میں گریجویشن کیے ہوئے ہیں۔

Advertisement

قائم مقام معاون سیکریٹری برائے وزارت صحت کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں۔ 2017 سے 2019 کے درمیان وزارت صحت میں عالمی تعاون کے ادارے کی ڈائریکٹر جنرل تھیں۔

2016 سے 2017 کے درمیان مملکت میں امریکی ہیوسٹن میتھوڈیسٹ ہسپتال کی ریجنل ڈائریکٹر رہی ہیں جبکہ 2015 میں کنگ خالد فاؤنڈیشن میں نوجوانوں کے مرکز کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں۔

سارہ السید 20 برس سے زیادہ بین الاقوامی عہدوں پر کام کا تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ امریکہ میں کئی عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔

2012 سے 2015 کے دوران ملٹری اتاشی کے تحت ملازمتوں کے معاہدوں کی افسر رہ چکی ہیں۔ 2004 سے 2012 کے دوران ایم اینڈ ٹی بینک کی برانچ مینجر تعینات رہیں۔ علاوہ ازیں 2003 سے 2004کے دوران پروویڈنٹ بینک میں چیف کیشیئر کے عہدے پر بھی کام کرچکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں