مکہ مکرمہ میں ’’یلملم ‘‘ روڈ پر سحر زدہ کر دینے والی ہریالی

دلکش مناظر پیدل سفر کرنے والوں کو فطرت کی تعریف پر مجبور کر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ابھا میں موسلا دھار بارش کے بعد مکہ مکرمہ کے جنوب میں واقع "یلملم" روڈ پر قدرت کے حسین مناظر سامنے آ گئے ہیں۔ ہر طرف ہریالی نے دیکھنے والوں کو سحر زدہ کرکے رکھ دیا ہے۔ مکہ مکرمہ سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر "یَلْمَلُم" سڑک کے اطراف نے سبز رنگ کی چادر اوڑھ لی ہے اور پیدل چلنے والوں کو خوب محفوظ کرنے کا سامان پیدا کر دیا ہے۔

مکہ کی شارع یلملم ایسی دکھائی دیتی ہے
مکہ کی شارع یلملم ایسی دکھائی دیتی ہے

ان مناظر نے پیدل سفر کرنے والوں کو فطری تصاویر کی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ قدرت کے ان مظاہر کو فوٹوگرافر "عبداللہ البرغش " نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ فوٹو گرافر نے کہا یہ جگہ خوبصورتی میں انتہائی دلکش ہے ، اس خطے کا تاریخی چشمہ شاندار منظر پیش کر رہا ہے۔ بارشوں کے بعد یہاں بے تحاشا ہریالی نمودار ہوئی ہے جو دلوں کو سکون اور روحوں کو تسکین دے رہی ہے۔

مکہ کی چوٹیوں پر سردیوں کے مظاہر
مکہ کی چوٹیوں پر سردیوں کے مظاہر

’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ سے بات کرتے ہوئے عبد اللہ الرغش نے کہا میں نے یہ مناظر پہلے کبھی مکہ مکرمہ میں نہیں دیکھے تھے۔ فطرت کے ان دل آویز مناظر کو دیکھ کر لگ رہا ہے جیسے ہم یورپ کے دیہی علاقوں میں ہیں۔ ہر چیز سر سبز و شاداب ہے جو خوشی اور مسرت عطا کررہی ہے۔ خیال رہے اتوار کے روز بھی سعودی عرب میں القصیم، ریاض، شرقیہ، شمالی سرحد ی علاقے رفحاء میں بارش ہوئی ۔

مقبول خبریں اہم خبریں