ایک دن : مسجد حرام میں 87 ہزار آب زم زم کی بوتلیں تقسیم، 22 ہزارافراد کی رہنمائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی نے بیت اللہ شریف میں آنے والوں کو ایک روز میں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مسجد حرام میں جنرل پریذیڈنسی کی کوششوں میں مسجد کی صفائی میں ایک لاکھ 30 ہزار لٹر جراثیم کش مواد استعمال کیا گیا۔ مسجد میں آنے والوں کو 87 ہزار 600 ماء زم زم کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ 21 ہزار 707 افراد کو رہنمائی کی خدمت فراہم کی گئی۔

جنرل پریدیڈنسی نے ایک ایک انفوگرافک میں مزید بتایا کہ 2600 لٹر جراثیم کش مواد رروبوٹ کی مدد سے استعمال کیا گیا۔ 33 ہزار 300 لٹر مواد فرش کی صفائی میں استعمال ہوا۔ 5500 لٹر ہینڈ سینٹائزر فراہم کئے گئے۔ 1350 زائرین کو پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ 2004 رضاکارانہ خدمات انجام دی گئیں۔15 ہزار 500 افراد نے ڈیجیٹل آگاہی سے فائدہ اٹھایا ۔ 97 ہزار 830 افراد نے فیلڈ میں آگاہی کے پروگرام سے استفادہ کیا۔

Advertisement
مقبول خبریں اہم خبریں