سعودی قمم انٹرنیشنل فیسٹیول میں شاندار پرفارمنس، ملبوسات اور رقص

ابہا کے قدیم "شمسان قلعہ" میں آنیوالوں کا نغموں سے استقبال، مختلف ملکوں کے روایتی لباس کی نمائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں عسیر کے 7 مقامات پر تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کے زیر انتظام ’’ قمم انٹرنیشنل فیسٹیول آف ماؤنٹین پرفارمنگ آرٹس‘‘ زور و شور سے جاری ہے۔ فیسٹول میں روزانہ کی بنیاد پر پیش کی جانے والی پرفارمنسز آنے والوں کو حیران کر رہی ہیں۔ مقامی طور پر مشہور پہاڑی فنون کے ورثے کی نمائندگی کرنے والی سرگرمیاں پیش کی جارہیں۔ فیسٹول میںدیگر ملکوں کی روایات کو بھی پیش کیا جا رہا ہے۔

قمم انٹرنیشنل فیسٹیول
قمم انٹرنیشنل فیسٹیول
Advertisement

ابہا شہر کے شمال میں قدیم "شمسان قلعہ" میں زائرین کا استقبال مختلف آلات کے ساتھ عود کے نغمات سے کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مختلف کارنرز میں لگی ہوئی مختلف ملکوں کے روایتی لباس کی نمائش سے واسطہ پڑتا ہے۔ پھر آنے والے کو دیگر مقامی دستکاریوں سے آگاہی ملتی ہے۔ ان دستکاریوں کا مواد پہاڑوں سے متاثر ہو کر یادگاریں بنانے سے تعلق رکھتا ہے۔ سیر کرنے والے کو القط العسیری کا تعارف پیش کیا جاتا ہے۔ روایتی نمونے، موتیوں کے زیورات، اور پانی سے بنی پھولوں کی شکلیں دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

قمم انٹرنیشنل فیسٹیول
قمم انٹرنیشنل فیسٹیول

فیشن ٹریک پر زائر مہمان جنوبی کوریا کے مختلف علاقوں کے ملبوسات سے واقف ہوتا ہے۔ ان میں پینگمول، جن ڈو ڈرم اور موڈینگ شامل ہوتے ہیں۔

ہندوستان سے "کرشن اور کمل" اور چین سے مردوں کے لیے "ہنفو" اور عورتوں کے لیے "چنسام" موجود ہیں۔ سکاٹ لینڈ، سوئٹزرلینڈ، جارجیا، ازبکستان، سلطنت عمان، عراق، مراکش، سوڈان اور یمن کے ملبوسات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

زائرین مقامی اور بین الاقوامی لوک داستانوں کی مثالوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں جیسے عسیر سے قدم لگانے کا فن، تبوک سے حرابی اور تلواریں، عراق سے جوبی اور چین سے چینی ڈریگن اور واٹر آستین کا فن پیش کیا جا رہا ہے۔ حاضرین کو مقامی باورچی خانے سے ایلیٹ سعودی باورچیوں کے تیار کردہ متعدد پکوانوں کا لطف اٹھانے کا موقع بھی مل رہا ہے۔

تاریخی شمسان قلعہ کو تقریبات کے لیے ایک جگہ کے طور پر چنا گیا تھا کیونکہ یہ قلعہ سو سا ل سے زیادہ قدیم ہے اور یہ سطح سمندر سے 2200 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ یہ تقریباً 5389 مربع میٹر کے کل رقبے پر واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں