المسجد الحرام میں بزرگ خواتین کے لیے نماز کے لئے خصوصی گوشے مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے معمر زائر خواتین کی سہولت کے لیے مسجد الحرام میں ’مصلی المسنات‘ (معمر خواتین کے لیے نماز کی جگہ) کے نام سے نماز کی جگہ مختص کر دی۔

تفصیلات کے مطابق المسجد الحرام میں سماجی خدمات کے ادارے کی عدہدیدار ڈاکٹر عبیر الجفیر نے جمعرات کو المسجد الحرام میں معمر زائرات کے لیے نماز کی جگہ کا افتتاح کیا۔ خواتین کا مصلی کنگ فہد کی توسیع والی عمارت میں زمینی منزل پر ہے۔

اس کا مقصد معمر زائر خواتین کو اژدحام کے مسائل سے بچانا ہے تاکہ وہ عبادت اطمینان وسکون اور یکسوئی کے ساتھ کر سکیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ حرمین شریفین انتظامیہ نے یہ اقدام اسلامی تعلیمات کی تعمیل میں کیا ہے جو بزرگوں کے ساتھ خاص معاملے کی تلقین کرتا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے خواتین کے لیے مصلی قائم کر کے اسلام کی انسانیت نوازی کو اجاگر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں