بحیرہ چین میں ماہی گیری کی سینکڑوں کشتیاں منجمد ہوکر پھنس گئیں

سردی کی لہر نے 1300 مربع کلومیٹر کے علاقے کے پانی کو برف بنا ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شدید سردی کی لہر نے بحیرہ چین کے ایک بڑے حصے کو جما کر رکھ دیا جس سے سینکڑوں کشتیاں منجمد پانی میں پھنس کر رہ گئیں۔ شمال مشرقی چین میں جین شیتان کے سمندری علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سمندری برف کے بڑھنے سے ماہی گیر ی میں استعمال ہونے والی کشتیاں منجمد ہوکر رہ گئیں۔

چین کے ’’ سی جی ٹی این‘‘ چینل کی طرف سے شائع تصاویر نے دالیان شہر کی بندرگاہ میں ماہی گیری کی ہزاروں کشتیوں کو منجمد برف میں دکھایا۔ یہ کشتیاں مچھلی پکڑنے کے سفر پر جانے کے لیے برف کے پگھلنے کا انتظار کر رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں چین کے شمالی علاقوں میں سردی کی ایک بڑی لہر آئی ہے جس سے تقریباً 13,000 مربع کلومیٹر کے برف کے علاقے سامنے آگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں