حساویہ کھجور کا دلیہ چوتھائی ٹن پیالہ کیسے بنایا جائے؟ جانیے

دلیے میں گندم کا آٹا ، کھجو ر ، مکھن، زعفران اور دیگر اجزا شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

باورچیوں کا ایک گروپ مشرقی سعودی عرب میں الاحساء میں ’’ڈیٹس مارکیٹنگ فیسٹیول 2030 ‘‘ میں پہنچ گیا اور خطے میں کھجور کے معروف دلیے ’’حساویہ ‘‘ کا سب سے بڑا پیالہ بنانے کے لیے جار ہے ہیں ۔ اس دوران زائرین کی بڑی تعداد میں موجودگی میں حساویہ کو بنایا گیا۔ اس دوران سوشل میڈیا پر بہترین مناظر پیش کئے گئے۔ کھجور کے دلیے کا وزن 280 کلوگرام ہوگیا۔

دلیہ کی تیز خوشبو الاحساء میونسپلٹی محل کے وسط میں واقع مقام پر آنے والوں کو اس انٹرایکٹو باورچی خانے کو دیکھنے کے لیے جانے پر مجبور کر رہی ہے۔ باورچی خانہ میں سعودی شیف، فایز العباد کی قیادت میں "دلیہ" بنانے کا عمل شروع ہوا۔ فایز العباد نے کہا ہم 75 کلو گندم کا آٹا، 70 کلو گڑ اور 120 لیٹر پانی کو استعمال کر رہے ہیں۔ حساویہ دلیے کے اجزا میں ایک کلو کالی مرچ اور 15 کلو مکھن بھی شامل ہے۔ دیگر شیفس میں شیف یوسف الحریری، شیف عیسی الحایک، شیف فھد الشعیبی اور شیف محمد آل رمیح شامل تھے۔

جہاں تک اسے پکانے کے طریقے کی بات ہے تو پہلے آٹے کو بھون کر کھجور کو دوسرے برتن میں پکایا جاتا ہے اور درمیانی آنچ پر اس میں ابلتا ہوا پانی اور مکھن ڈالا جاتا ہے یہاں تک کہ یہ گل جائے اور ٹھنڈا ہونے تک ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔

شیف ناصر اور دیگر حساویہ کھجور کا دلیہ بنا رہے ہیں
شیف ناصر اور دیگر حساویہ کھجور کا دلیہ بنا رہے ہیں

سردیوں کا پکوان

اس دوران بتایا گیا کہ حساویہ سردیوں کا ایک پکوان ہے۔ لوگ حساویہ دلیہ پکا کر بانٹتے ہیں۔ الاحسا ء کو جو چیز دیگر علاقوں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہاں کا حساویہ دلیہ ہے۔ اس دلیہ میں گندم کے آٹے ، کھجور، گڑ، الائچی اور زعفران شامل کئے جاتے ہیں۔یہ دلیہ تیزی سے ہضم اور جذب ہونے والا ہے۔ اس میں موجود شکر جسم کے لیے توانائی کے ذرائع میں تیزی سے تبدیل ہو جاتی ہے۔

اس میں گندم کا آٹا بھی ہوتا ہے جو بہت سے غذائی اجزاء کا ذریعہ ہے۔ کالی مرچ کا چھڑکاؤ سردیوں میں دلیے کو انوکھا ذائقہ دے دیتا ہے ۔

حساویہ کھجور   کا دلیہ
حساویہ کھجور کا دلیہ

خیال رہے الاحساء ڈیٹس مارکیٹنگ فیسٹیول کا آٹھواں ایڈیشن کا انتظام الاحسا ء میونسپلٹی نے کیا ہے۔ میونسپلٹی کے اقدامات سے کھجور کی مقبول مصنوعات کو عالمی اقتصادی مصنوعات میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ ہر سال اس فیسٹیول میں مینوفیکچرنگ کی صنعتوں کو ترقی دینے میں پیش رفت ہوتی ہے۔ یہ میلہ ایک مثبت مسابقتی پلیٹ فارم بھی بن جاتا ہے اور کھجور کی مقداری اور معیاری پیداوار اور ان کی مینوفیکچرنگ صنعتوں میں ترقی کا باعث بن جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں