پاکستان، امریکہ سمیت دیگر ملکوں کی ’رماح النصر‘ نامی فوجی مشقوں میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’رماح النصر 2023‘ (کامیابی کے تیر) فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد برادر اور دوست ممالک کے عسکری دستے شامل ہوں گے۔

وزارت دفاع نے جمعے کو ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ رمام النصر 2023 مشقوں میں شرکت کرنے والے فوجی دستے ایئر وار سینٹر پہنچ گئے۔ تیاریاں مکمل ہیں‘۔

بیان میں کہا گیا کہ’ مشقوں میں سعودی مسلح افواج کے تمام شعبوں، وزارت نیشنل گارڈز اور ریاستی سلامتی پریذیڈنسی کے عسکری دستے شریک ہوں گے’۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ’ رماح النصر مشقوں میں جی سی سی، امریکہ، برطانیہ، پاکستان، یونان اور اردن کے فوجی شریک ہورہے ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں