دل کا دورہ: مصری رقاصہ کیفے میں حقہ پیتے ہوئے چل بسی

متوفی رقاصہ نے 10 سال قبل رقص کرنا چھوڑ دیا تھا ، دوستوں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے مشہور کیفے جایا کرتی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں ایک المناک واقعہ اس وقت پیش آگیا جب ایک مصری رقاصہ جنوبی مصر کے شہر الجیزہ کے نواحی علاقے میں ایک کیفے میں حقہ پیتے ہوئے اچانک دل کا د ورہ پڑنے سے چل بسی۔ حکام کو اطلاع ملی کہ ایک رقاصہ اس وقت مر گئی جب وہ ایک مشہور کیفے میں بیٹھی حقہ پی رہی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ رقاصہ اس وقت بیمار ہوگئی جب وہ اپنے دوست کے ساتھ کیفے میں تھی اور بے ہوش ہوکر زمین پر گر گئی، ہسپتال لے جانے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کی موت ہوچکی ہے۔ ہسپتال کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ موت کی وجہ ڈانسر کو سانس لینے میں تکلیف کا احساس تھا جس کی وجہ سے خون کی گردش میں تیزی سے کمی آئی اور دل کا دورہ پڑا۔

معلوم ہوا ہے کہ متوفی رقاصہ 10 سال قبل رقص سے ریٹائر ہو گئی تھی اور اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے مشہور کیفے جایا کرتی تھی۔ نگرانی کرنے والے کیمروں کا جائزہ لینے سے معلوم ہوا کہ واقعہ سچا ہے اور موت میں کسی جرم کا شبہ نہیں ہے۔ ضروری رپورٹ جاری کر کے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دی گئی جس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں