پہلی مرتبہ لاٹری ٹکٹ خریدنے والی کینیڈین طالبہ نے 48 ملین ڈالر جیت لیے

جولیٹ لیمر کینیڈا میں اتنی بڑی رقم جیتنے والی سب سے کم عمر شخصیت بھی بن گئیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پہلی مرتبہ لاٹری ٹکٹ خریدنے والی 18 سالہ کینیڈین طالبہ نے 48 ملین ڈالر کا بڑا انعام جیت لیا۔ وہ کینیڈا میں اتنی بڑی رقم جیتنے والی کم عمر ترین شصیت بن گئی ہیں۔

اونٹاریو کے علاقے سالٹ سینٹ میری کی طالبہ جولیٹ لیمر نے بتایا کہ میں نے اپنا پہلا لاٹری ٹکٹ اس وقت خریدا جب میرے دادا نے میری حوصلہ افزائی کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ دادا نے مجھے کہا میں اٹھارہ سال کی ہوگئی ہوں اور لاٹری خرید سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا ٹیک خریدو اور اپنی قسمت آ زماؤ۔ جولیٹ نے بتایا کہ میں جب سٹور میں داخل ہوئی تو اپنے والد کو فون کیا کہ وہ ان سے لاٹری میں حصہ لینے کے طریقہ کار کے متعلق پوچھیں۔

اونٹاریو لاٹری کمپنی ’’ او ایل جی‘‘ نے ہفتے کے آخر میں جنوری کے شروع میں ہونے والی قرعہ اندازی میں واحد عظیم انعام یافتہ کی شناخت کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ جولیٹ لیمر کینیڈا میں لاٹری میں اتنی بڑی رقم جیتنے والی سب سے کم عمر شخصیت ہے۔

جولیٹ نے ڈرائنگ کے نتائج کی پیروی نہیں کی، اور اس کے ذہن میں یہ نہیں آیا کہ وہ فاتح ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھیوں نے اسے بتایا کہ انعام جیتنے والا ٹکٹ سالٹ سینٹ میری سے خریدا گیا ہے۔ ایک دوست نے اسے اونٹاریو لاٹری کمپنی ’’ او ایل جی‘‘ کی ایپ کے ذریعہ اپنی ٹکٹ چیک کرنے کا مشورہ دیا۔ اس نے ٹکٹ چیک کی تو وہ حیران رہ گئی کہ فاتح وہی تھی۔

جولیٹ لیمر نے حیاتیات کے سپیشلائزیشن کو اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس سال میرا ارادہ تعلیم جاری رکھنے کا ہے۔ اگلی گرمیوں میں میں اپنے خاندان کے ساتھ سفر کا منصوبہ بنا رہی ہوں ۔

انہوں نے کہا میں اپنے والد سے بھی مشورہ کروں گی، میرے والد مالیاتی منصوبہ بندی کے شعبے میں کام کرتے ہیں وہ میرے انعام کی سرمایہ کاری میں میری مدد کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں