مہا الحملی ، فیشن ڈیزائن اور ریلی ریسنگ کے شوق کو یکجا کرنے والی سعودی مہم جو

العربیہ سے بات کرتے ہوئے مہا الحملی نے "حائل ریلی" میں شرکت کے تجربے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی ریلی ریسر مہا الحملی فیشن ڈیزائننگ کے شعبے سے نکل کر کار ریلی اور ریسنگ ٹریکس کی دنیا کی وسعتوں میں پہنچی ہیں۔
شخصیت کے دو مختلف پہلوؤں کو اپنے اندر سمیٹے ابتدا میں ان کے جوش نے انہیں کار چلانے پر آمادہ کیا اور یہ شوق بالآخر ریلی پر آن رکا۔

ابھرتی ہوئی چیمپئن مہا نے"حائل ریلی" میں سویڈش نیویگیٹر اینی سیل کے ہمراہ "ٹی فور" کیٹیگری میں شرکت کی تھی۔

اور گذشتہ مارچ میں منعقد ہونے والی "جمیل ریلی" میں ہسپانوی نیویگیٹر بوچولا فرنینڈز کے ہمراہ تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

مہا نے "حائل ریلی" میں شرکت کو خوشگوار ترین تجربہ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے ریسنگ ٹریکس، علاقے کا تنوع ، ماہر اور بڑے ناموں کی شرکت نے اس نے مقابلے کو "شاندار" بنا دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے مہا نے فیشن ڈیزائننگ کو اپنی پہلی محبت کہا ، ان کا کہنا تھا کہ "مجھے اب بھی ڈیزائننگ اور سٹائلنگ پسند ہے، میرا خاندان اور دوست مختلف موقعوں پر مجھ سے مدد لیتے تھے۔ میں نے اسے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ایک منافع بخش فیلڈ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی اور سالوں تک اس شعبے میں کام کرتی رہی ہوں۔ میرا یہ شوق ہی میری خوشی کا راز ہے اور کام کے دباؤ سے رہائی دیتا ہے۔ میں اپنے شوق کو بطور مشغلہ جاری رکھوں گی۔"

کار ریسنگ

اپنے کار ریسنگ کے شوق کے بارے بات کرتے ہوئے مہا نے کہا کہ کار ریسنگ میں جانے کی وجہ یہ تھی کہ میں رفتار اور ریس ٹریک سے مسحور ہوتی تھی اور میں نے محسوس کیا کہ کار میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے، میں کاروں کی اقسام، ان کی مشینری اور ان کے درمیان فرق کرسکتی تھی۔ پھر اتفاق ہوا کہ خواتین کو کار چلانے کی اجازت مل گئی تو میرے لیے سب آسان ہوگیا۔

ریلی کاسٹیوم ڈیزائن

مہا مستقبل میں ریس کے لیے ایسے موزوں لباس بنانے کا سوچتی ہیں، جس میں آگ سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ دیگر لوازمات موجود ہوں۔

وہ موٹرسپورٹ فیشن میں پیشہ ورانہ مہارت پر سمجھوتہ کیے بغیر اس شعبے میں موجود خواتین کو خوبصورت اور موزوں بنانا چاہتی ہیں"

انہوں نے کہا کہ داکار اور حائل ریلی مشکل ٹریکس ہیں لیکن میں ہمت کے ساتھ ان مشکل تجربات سے گزرنے کے لیے تیار ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ "حائل انٹرنیشنل ریلی 2023 ان کے لیے سب سے اہم تجربہ تھا، کیونکہ حائل کا خوبصورت میدان ، مخصوص آب وہوا ، ثقافت اور لوگوں کا جوش و جذبہ اسے منفرد بناتا ہے۔ وہاں کے لوگ ہمارا اور دنیا بھر سے آئے مہم جووں کا حوصلہ بڑھاتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں