’’السلام علیکم یا یمہ‘‘ ماں کی قبر پر سعودی بزرگ کی ویڈیو نے مسحور کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اداسی سے بھرے جذبات کے ساتھ سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے ایک بزرگ شخص کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ معمر سعودی شہری نے اپنی والدہ کی قبر پر جا کر اسے سلام کیا ، ویڈیو دیکھ کر بڑی تعداد میں لوگوں نے سعودی سے اظہار ہمدردی کیا۔

اس متاثر کن ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا کہ ’’ینبع ‘‘ میں 100 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ سعودی اپنی والدہ کی قبر پر جاتے ہیں اور قبر پر سلام کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا۔

معمر شخص اپنی ماں کی قبر کے سامنے کھڑا نظر آرہا اور دہرا رہا ہے "سلام ہو میری ماں، خدا تم پر رحم کرے۔" معلوم ہوا ہے کہ یہ بزرگ 1405 ہجری سے ہر روز قبر کی زیارت کیا کرتے تھے اور گزشتہ اتوار کو وہ خود بھی فوت ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پرموجود ویڈیو کے ساتھ یہ جملہ لکھا گیا ہے ’’ اے اللہ میرے والد اپنے والدین کے انتہائی فرماں بردار تھے ، اے اللہ انہیں بہترین اجر عطا فرما، اے تمام جہانوں کے رب انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرما۔ ‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں