ریاض سےرونالڈو کی والدہ کی اپنے پوتے کے ساتھ تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ریاض پہنچنے کے بعد پرتگالی فٹ بال سٹار رونالڈو کی والدہ ’’ماریہ ڈولورس ڈوس سانتوس ایویرو ‘‘ نے ’’ النصر‘‘ اور ’’تعاون‘‘ کا میچ دیکھنے کے لیے مرسول پارک سٹیڈیم میں جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

رونالڈو کی والدہ نے سعودی دارالحکومت کے وسط میں کنگڈم ٹاور میں رونالڈو کی رہائش گاہ اور اس کے پیچھے ریاض شہر کا ایک دلکش منظر کی تصویر جمعہ کو جاری کی ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے ’’النصر‘‘ کلب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پوتے کرسٹیانو رونالڈو جونیئر کے ساتھ بھی ایک تصویر شیئر کی۔ ان کا پوتا اس تصویر میں سیاہ ٹوپی کے ساتھ سعودی لباس میں نظر آیا۔ انہوں نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

اسی طرح پرتگالی سٹار کی والدہ نے اپنے ساتھی اینڈریڈ کے ساتھ رونالڈو کی حمایت کے لیے ایک تصویر شیئر کی ۔ اس تصویر میں وہ ’’النصر ‘‘ کلب کا سکارف پہنے ہوئے ہیں۔ اس تصویر پر انہوں نے لکھا ’’ہم یہاں ہیں‘‘ ۔

واضح رہے رونالڈو نے اپنی ٹیم النصر کو سعودی فٹ بال لیگ کے 17ویں راؤنڈ میں جمعہ کو اپنے مہمان ’’تعاون ‘‘ کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو کی مشکل فتح دلانے میں کردار ادا کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں