سعودی عرب کے یوم تاسیس پر مملکت بھر میں مسلسل چار چھٹیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے یوم تاسیس پرمملکت میں مسلسل چار روز کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

مملکت میں سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے یوم تاسیس کی چھٹی کی تاریخ کو گوگل پر بہت زیادہ تلاش کیا گیا کیونکہ حکومت سرکاری اور نجی شعبوں کے تمام کارکنوں کو یوم تاسیس کی سالگرہ کے موقع پر سالانہ سرکاری چھٹیاں دیتی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں یوم تاسیس قمری کلینڈر کے مطابق منایا جاتا ہے اور ہر سال اس کی تاریخ مختلف ہوتی ہے۔

اس سال یوم تاسیس 22 فروری 2023 کو ہو گا جو کہ 2 شعبان 1444 ہجری کی مناسبت سے ہو گا، جب کہ یومِ تاسیس کی دو روزہ تعطیلات کے ساتھ جو کہ بدھ اور جمعرات کو ہوں گی شہری جمعہ اور ہفتہ کی دو دیگر تعطیلات سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس دن کو مملکت میں سرکاری اور نجی شعبوں میں سرکاری تعطیل بنانے کا شاہی فیصلہ مرحوم شاہ عبدالعزیز آل سعود کی منظوری سے جاری کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں