سونے او ر یاقوت سے مزین رونالڈو کی نئی شاندار گھڑی، قیمت کیا ہے؟

پرتگالی سٹار معروف گھڑیاں جمع کرنے کے شوقین، 2020 میں 4 لاکھ 20 ہزار یورو کی گھڑی پہنی تھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پرتگالی سٹار اور سعودی النصر کلب کے سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کا شمار ان مشہور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے گھڑیوں، کاروں، ملبوسات اور مختلف شعبوں کی دیگر قیمتی چیزیں اکٹھی کرکے بھی شناخت بنائی ہے۔ فیشن کے دلدادہ فٹبالر کے کیریئر میں قیمتی اشیا کی کہانیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔

ہسپانوی اخبار "مارکا" اور کئی میڈیا آؤٹ لیٹس کی رپورٹ کے مطابق پرتگالی سٹار کے آخری ذاتی اثاثوں میں سے ایک نئی گھڑی بھی آئی ہے جس کی مالیت ایک لاکھ 30 ہزار یورو سے زیادہ ہے۔ ہسپانوی اخبار نے اطلاع دی کہ "رولیکس" برانڈ کی نئی گھڑی سونے سے بنی ہے اور نیلے یاقوت سے ڈھکی ہوئی ہے۔

12

یاد رہے رونالڈو حال ہی میں سعودی عرب میں ایک گھڑی پہنے ہوئے نظر آئے جس کی قیمت تقریباً لگ بھگ 7 لاکھ 80 ہزار یورو تھی۔ اب وہ نئی گھڑی کے ساتھ نمودار ہوئے ہیں تاہم اس کی قیمت ان کی گزشتہ نظر آنے والی گھڑی سے کم ہے۔

34ff644c-1544-4f66-a2ce-e9b3dc2d99ea
34ff644c-1544-4f66-a2ce-e9b3dc2d99ea

اخبار نے بتایا کہ "جیکب اینڈ کو" برانڈ کی پہلی گھڑی کے بارے میں کافی بات ہوئی لیکن سونے سے بنی اور نیلے یاقوت سے ڈھکی نئی رولیکس گھڑی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ رونالڈو ایک مشہور گھڑیاں جمع کرنے والے کے طور جانے جاتے ہیں۔ دیگر مواقع پر بھی وہ بہترین برانڈز کی گھڑیاں اور دیگر اشیا استعمال کرتے دکھائی دئیے ہیں۔ انہوں نے 2020 میں سوئس برانڈ کی گھڑی پہنی تھی جس کی قیمت 420,000 یورو تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں