"وطني الحبيب": سعودی استاد کا طلبہ کے ساتھ گانا، سوشل میڈیا پر پذیرائی

مقصد بچپن سے نوجوانوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا ہے: عبد اللہ الغامدی کا ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ ‘‘ کو انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک سعودی ٹیچر نے کلاس روم میں اپنے طلبہ کے ساتھ حب الوطنی پر مبنی تصاویر میں مرحوم گلوکار ’’ طلال مداح‘‘ کا مشہور ترانہ ’’ وطنی الحبیب‘‘ گایا اور انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے گانے کی ویڈیو کو بڑے پیمانے پر پسند اور شیئر کیا جارہا ہے۔ ٹیچر ’’ عبد اللہ الغامدی‘‘ سعودی قومی لباس پہنے گاتے ہوئے وطن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں استاد عبداللہ الغامدی نے بتایا کہ کلپ کا خیال محض ایک اہم مقصد سے آیا جو وطن سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایک سادہ سا خیال ہے جس میں بڑے معنی ہیں۔ ویڈیو ریکارڈ کرنے اور شیئر کرنے کا مقصد بچپن سے نوجوانوں کے دلوں میں وطن کے لیے محبت پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا چھوٹی عمر میں تعلیم پتھر پر کندہ کرنے کے مترادف ہوتی ہے۔ یہ ہر استاد مرد و زن کا پیغام ہے کہ اپنے طلبہ میں جذبہ حب الوطنی پیدا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب گاؤں کے علمبرداروں نے ویڈیو کو زبردست رد عمل دیا۔ ان کا رد عمل دل گرما دینے والا تھا۔ اپنے مذہب، ملک اور قیادت سے محبت کرنے والے سعودی عوام کی طرف سے ایسا رد عمل تعجب خیز نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حب الوطنی پر مبنی اس گانے کو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا گیا ۔ ٹیچر عبد اللہ الغامدی نے کہا کہ یہ ویڈیو کلپ پیغام دیتا ہے کہ استاذ اور اس کے طلبہ کے درمیان وطن سے محبت کے اظہار کے لیے شرم و حیا کی رکاوٹ توڑ دینی چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں