شاپنگ مال میں ایک گاہک کا خاتون پر حملے کا دل دہلا دینے والا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برازیل میں سوشل میڈیا پرایک سپر مارکیٹ میں ایک شخص کا خاتون پر شاپنگ کارٹ سے حملے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ خاتون پر حملے کی ویڈیو میں ایک شخص کو خاتون کے سرپر شاپنگ کارٹ مارتے دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ساتھ قطار میں کھڑے ہونے پر بحث کرنے کے بعد ایک شخص نے دوسری گاہک پر شاپنگ کارٹ اچھال کر اسے بے ہوش کر دیا۔

یہ واقعہ 16 فروری کی صبح کو اس وقت پیش آیا جب ایک 36 سالہ شخص نے سپر مارکیٹ میں 45 سالہ خاتون پر شاپنگ ٹرالی پھینکی۔ مقامی خبروں کے مطابق دونوں گاہک بحث شروع کرنے سے پہلے ایک ساتھ قطار میں کھڑے تھے۔

اخبار’G1‘ نے اطلاع دی کہ حملہ آور نے کہا کہ "میں نے جو کیا وہ خاتون کے لیے ایک سبق تھا"۔ اس نے دعویٰ کیا کہ عورت نے کہا کہ وہ ہم جنس پرست ہے اور اس نے اسے دھونس دیا۔

مانیٹرنگ کے کیمروں میں دکھایا گیا ہے کہ آدمی اپنے خریدے گئے سامان کی ٹوکری اٹھا کرخاتون کے سر پر دے ماری۔ ٹوکے سے خاتون کے سر پر زوردار ضرب لگی جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو کر گر گئی۔

خاتون کے گرتے ہی وہاں پر موجود ملازم اور دوسرے گاہک اس کی طرف مدد کو دوڑتے دیکھے جا سکتے ہیں مگر اس کےساتھ ہی ویڈیو ختم ہو جاتی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق پولیس نے بتایا کہ خاتون اور حملہ آور پہلے ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں