عجیب لباس میں ملبوس بہروپیے کی پولیس سے فرار کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں ایک بہروپیے نے پولیس کی تحویل سے فرار کی کوشش کی مگر دوسرے مقام پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو میں ایک بہروپیے کی سکیورٹی اہلکاروں سے فرار اور پھر پکڑے جانے کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پریہ واقعہ عوامی حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس پرملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے عجیب لباس پہننے پراس شخص کو تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا جب کہ بعض نے اس پرعجیب حلیہ اپنانے اور پولیس کی تحویل سے فرار ہو کرٹریفک میں خلل ڈالنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں پولیس نے عجیب لباس پہننے پر اس شخص کو گرفتار کیا۔ مگر وہ موقع ملتے ہی پولیس کی گاڑی سے فرار ہوگیا۔ اس نے سڑک پر ٹریفک کے ھجوم سے فائدہ اٹھایا اور گاڑی سے اتر کر بھاگ گیا مگر جلد ہی الاحساء کی پٹرولنگ پولیس نے اسے دھر لیا۔

سعودی عرب کے پبلک سکیورٹی کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ پبلک سکیورٹی سے متعلق سکیورٹی حکام نے مخلتف علاقوں میں نا مناسب اور غیر شائستہ واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو پکڑا ہے

ان کا کہنا تھا کہ عمومی مزاج کے خلاف کسی بھی حرکت پرملزم کو پچاس ریال سے تین ہزار ریال تک جرمانے کی سزا مقرر کی ہے۔ کسی خلاف ضابطہ حرکت کے نتیجے میں املاک کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی ملزم کے کھاتے ڈالا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں