کالی مرغی کے انڈے کالے نہیں ہوتے، ماہر نے حقیقت بتا دی

یہ انڈونیشین چکن ہے ، اسے بلیک سمانی چکن یا "ایام سمانی" بھی کہا جاتا ہے: تصویر شائع کرنے والے کا تبصرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس آپ کے کالے انڈے دینے والی کا لی مرغیوں کی تصویر نے دھوم مچا دی۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ انڈے حیران کن طور پر سفید نہیں بلکہ کالے ہیں۔ ایک مصری ماہر نے اس مرغی کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کالی "ایام سمانی" مرغیاں ہیں اور یہ کالے انڈے دیتی ہیں۔

تصاویر کے پبلشرز نے یہ دعویٰ کیا کہ جو تصویر میں نظر آرہا ہے وہ "انڈونیشین چکن" ہے جسے بلیک سمانی چکن یا "سمانی ڈے" بھی کہا جاتا ہے۔ اس مرغی میں ہر چیز کالی ہے۔ یہاں تک کہ اس کے انڈے بھی کالے ہیں۔

اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت سے تعاملات موصول ہوئے اور بہت سے لوگوں نے ان کالے انڈوں کی موجودگی پر حیرت کا اظہار کیا تاہم یہ بات طے ہے کہ اس قسم کے مرغی کے انڈوں کے بارے میں معلومات درست نہیں ہیں۔

مصر میں چڑیا گھر کے مرکزی محکمہ کے سربراہ محمد رجائی نے تصدیق کی کہ یہ اشاعتیں گمراہ کن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کالے مرغی کے انڈے صرف سوشل میڈیا پر پائے جاتے ہیں۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ موجودہ تمام اقسام کی مرغیاں کالے انڈے نہیں دیتیں۔ ر جائی نے وضاحت کی کہ انڈونیشین سیاہ چکن جسے "ایام سمانی" کہا جاتا ہے چکن کی نسبتاً حالیہ اقسام میں سے ایک ہے اور اس کی ابتدا انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے سے ہے۔ اس لیے اسے انڈونیشیائی چکن کہا جاتا ہے۔ یہ چکن اپنے گہرے سیاہ رنگ کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے پروں اور چونچوں سے لے کر اس کی آنکھوں، جلد، گوشت، ہڈیوں اور یہاں تک کہ اس کے اندرونی اعضاء تک میں کالا رنگ ہے۔

لیکن انہوں نے زور دیا کہ اس کے انڈے دیگر مرغیوں کی طرح نارمل ہیں۔ یہ انڈے کریم رنگ کے قریب ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق انہوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ آپ اس میں اور مرغی کے انڈوں میں کوئی فرق محسوس نہیں کریں گے۔

رجائی کے مطابق یہ نتیجہ اخذ کرنا ممکن نہیں ہے کہ پرندے کی مخصوص قسمیں لفظی معنی میں کالے انڈے دیتی ہیں۔ رجائی نے آسٹریلوی ایمو پرندے کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کے انڈے سیاہ کے قریب ہوتے ہیں لیکن سیاہ نہیں ہوتے اور ان کی رنگت گہرے سبز رنگ کی ہوتی ہے۔ انہوں نے ’’ کے یوگا‘‘بطخ کی بھی مثال دیتے ہوئے وضاحت کی کہ اس کے انڈے سیاہ کے قریب ہیں لیکن وقت گزرنے پر وہ بھی سفید ہو جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size