اردن کے طیارےمیں پائلٹ کی سیٹ پر معمر خاتون کو بٹھا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں حیران کن طور پر طیارے کی پائلٹ کی سیٹ پر ایک بوڑھی خاتون کو بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔ اردن کے طیارے میں موجود بزرگ خاتون نے درخواست کی تھی کہ وہ کاک پٹ میں جانا چاہتی ہے تاکہ وہ نابلس اور القدس کو اوپر سے دیکھ سکے۔

اردنی پائلٹ نے معمر فلسطینی خاتون کی درخواست پر لبیک کہا اور اسے کاک پٹ تک لے گیا، کاک پٹ میں جاکر پائلٹ نے مذاق میں پوچھا کہ کیا وہ طیارہ چلانا جانتی ہیں ؟ پائلٹ نے مسافروں سے کہا کہ خاتون کی تصویر کھینچی جائے اور پائلٹ نے خاتون کو اپنے ساتھ بٹھا لیا اور معمر خاتون کو پائلٹ والی ٹوپی بھی پہنا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر معمر خاتون بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اس کلپ پر اپنی رائے دی۔ سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے پائلٹ کو طیارے کا سب سے اچھا کیپٹن قرار دے دیا۔ بعض افراد نے پائلٹ کی جانب سے بزرگ خاتون کے ساتھ اچھے سلوک کی تعریف کی ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں