العلا میں گھڑ دوڑ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، 40 ممالک کے گھڑ سوار حصہ لیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گھڑ سواری کا روایتی کھیل جس پر صدیوں سے عربوں کا غلبہ ہے قدیم شہر العلا میں واپس لوٹ آیا ہے۔ اس مقابلے میں ماہر گھڑ سوار ہفتے کے روز صحرا کے بیچ 120 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

40 ممالک کے 200 سے زیادہ گھڑ سوار خادم حرمین شریفین اینڈیورینس کپ گھڑ دوڑ کے لیے طلوع آفتاب کے وقت شمالی سعودی عرب کے پہاڑی میدانوں کے شاندار پس منظر میں اس سفر کا آغاز کریں گے۔

ایونٹ کے ڈائریکٹر برائن ڈن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’کہ یہ ایونٹ تمام حریفوں کے لیے انتہائی تکنیکی، اور حکمت عملی سے بھرپور چیلنج ہوگا۔''

صحرائی میدان اور پتھریلی چٹانوں میں گھوڑوں کو اترائی اور چڑھائی کے مطابق قابو کرنا انتہائی احتیاط کا متقاضی ہے۔

دوڑ کے دوران گھڑ سواروں اور گھوڑوں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کا خطرہ موجود ہے، تاہم ڈن نے نامہ نگاروں کو یقین دلایا کہ منتظمین کے پاس "دنیا کے بہترین ڈاکٹر یہاں العلا میں موجود ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ ہر سیکشن کے درمیان گھوڑوں کا طبی معائنہ کیا جائے گا، انہیں آرام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، اور ری ہائیڈریٹ کیا جاتا ہے۔

ریس کے ٹرینرز اور شرکاء العلا شہر کے قدرتی حسن سے متاثر ہوئے، جو سعودی عرب کے سیاحتی عزائم کے اظہار کے لیے مثالی شہر بنتا جا رہا ہے۔

کھیلوں کے ڈی جی گیانلوکا لالیسیا العربیہ سے بات کر رہے ہیں
کھیلوں کے ڈی جی گیانلوکا لالیسیا العربیہ سے بات کر رہے ہیں

کھیلوں کے جنرل ڈائریکٹر گیانلوکا لالیسیا نے کہا کہ العلا کا منظر دنیا میں منفرد ہے۔ "جب آپ یہاں سواری کرتے ہیں تو یہ احساس بہت ناقابل یقین ہوتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک خواب ہے۔"

لالیسیا خود ایک سابق عالمی چیمپئن ہیں۔ ان کی بیٹی کونسٹانزا اس سال کی دوڑ میں حصہ لے رہی ہے، انہوں نے پچھلے سال العلا میں فرسان کپ اینڈیورنس دوڑ میں چھٹا مقام حاصل کیا تھا۔

ان کی دوسری بیٹی وکٹوریا لالیسیا بھی سعودی عرب میں مقامی سواروں کو تربیت دی رہی ہیں۔

العلا کی مقامی کمیونٹی کے پانچ گھڑ سواروں کو اس سال کے ایونٹ کے لیے چنا گیا ہے، اور لالیسیا کی اٹلیا اینڈورینس اکیڈمی نے انہیں تربیت دی ہے۔ آنے والے سالوں میں، انہیں امید ہے کہ وہ رائل کمیشن فار العلا کے ساتھ کام کرتی رہیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں