سعودی عرب میں تمام سپورٹس کلب کے گانوں کی فہرست کی تیاری شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read


سعودی میوزک اتھارٹی نے سعودی عرب میں سپورٹس کلبوں کے تمام گانوں کی فہرست بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ میوزک اتھارٹی نے سعودی فٹ بال کلب کے تمام گانوں کی فہرست بنانا شروع کر دی ہے۔

یہ قدم ہر کلب کے معروف نعروں کی فلم بندی کرکے ویڈیو کی شکل میں لانے کے مقصد کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ یہ وہ نعرے ہیں اور گانے میں جن کو پرستار اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حمایت کرنے اور میچوں کو جیتنے کی ترغیب دینے کے لیے سٹینڈز میں دہراتے ہیں۔

سعودی اتھارٹی برائے انٹلیکچوئل پراپرٹی نے کلب ایسوسی ایشنز کے ان ترانوں کی درجہ بندی کی جو ان کی ٹیم کے میچوں کے دوران گائے جاتے ہیں۔ کاپی رائٹ اور متعلقہ حقوق کے تحت ان ترانوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حقوق دانش کے نظام میں طے شدہ سزاؤں کے تحت لایا جائے گا۔

خیال رہے سعودی میوزک اتھارٹی فروری 2020 میں قائم کی گئی تھی۔ میوزک اتھارٹی میوزیکل کلچر کے لیے بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے، موسیقی کی صلاحیتوں کو دریافت کرنے، موسیقی کو ترقی دینے، موسیقاروں بااختیار بنانے، معاشرے میں موسیقی کی ثقافت کے بارے میں آگاہی پھیلانے، سعودی لوک داستانوں اور موسیقی کو بحال کرنے اور موسیقی کو فلمانے کا کام کرتی ہے۔

یہ اتھارٹی قومی اور سماجی احساس کو فروغ دینے اور موسیقی کی ثقافتی شناخت کو فروغ دینے کے لیے بھی سرگرم ہے۔ اتھارٹی کے کاموں میں سعودی عرب کی موسیقی کو علاقائی اور عالمی سطح پر پھیلانا، عرب اور اسلامی دنیا میں سعودی عرب کو قائدانہ حیثیت میں لانا شامل ہے۔

سعودی میوزک اتھارٹی وزارت کھیل کے تعاون سے وزارت ثقافت کی کوششوں کی ایک توسیع ہے۔ وزارت ثقافت نے 2020 میں سعودی پروفیشنل کھلاڑیوں کی شرٹس پر ناموں کو عربی بنانے کے لیے "عربی خطاطی کا سال" قرار دیا تھا۔ ان ناموں کو لکھنے میں ’’خط ثلث‘‘ استعمال کیا گیا تھا۔ مختلف پلیٹ فارمز ، تقریبات اور مختلف سماجی سرگرمیوں میں عربی خطاطی کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔ عربی خطاطی کو محفوظ کرنے کے لیے ایک لازمی عنصر کے طور پر اس کا استعمال ضروری ہے۔ ثقافت اور اسلامی فن کی جمالیات کو اجاگر کرنے میں بھی عربی خطاطی کا نمایاں کردار ہے۔

خیال رہے سعودی سپورٹس کلب اپنے تاریخی گانوں کے لیے مشہور ہیں۔ الوحدہ، الاتحاد، الاھلی، النصر اور الھلال کلب کے ترانے معروف ہیں ۔ ان ترانوں میں مقبول لوک داستانوں کے اظہار کے الفاظ اور طریقوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا تنوع شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں