رمضان سے قبل خشک میوہ جات خریدتے وقت دھوکہ دہی سے کیسے بچیں؟

خشک میوہ جات کی خریداری کرتے وقت اصل اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کے انتخاب کے متعلق ماہرین نے بتا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

رمضان کے مقدس اور بابرکت مہینے کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر کے مسلمان گری دار میوے اور خشک میوہ جات سمیت کھانے پینے کی اشیاء خرید کر اس کا استقبال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ’’بولڈسکی ‘‘ کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں خشک میوہ جات اور قدرتی اور ملاوٹ شدہ میوہ جات میں فرق جاننے کے آسان طریقے بتائے گئے ہیں۔ یاد رہے خشک میوہ جات میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو گیس، قبض یا اسہال کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں نظام ہضم اور میٹابولزم پر دباؤ بڑھتا ہے اور اگر خشک میوہ جات میں ملاوٹ ہو تو اس کے نتائج بدتر ہو جاتے ہیں۔ خالص اور ملاوٹ والے میوہ جات میں فرق کرنے کے متعلق ماہرین کی تجاویز درج ذیل ہیں۔

خشک میوہ جات
خشک میوہ جات
Advertisement

رنگ

جب اصلی اور ملاوٹ شدہ خشک میوہ جات کا موازنہ کیا جائے تو ان کے رنگ میں بڑا فرق دیکھا جا سکتا ہے۔ ملاوٹ شدہ خشک میوہ جات کا رنگ قدرتی خشک میوہ جات کے رنگ سے زیادہ گہرا ہوتا ہے۔ ملاو ٹ والے میوہ جات پر رنگین کیمیکل اور پریزرویٹیو کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ذائقہ

صنعتی طور پر پروسیس شدہ خشک میوہ قدرتی پھلوں کے برعکس مراحل سے گزرتے ہیں۔ تازہ پھل کی مانند قدرتی پکنے کے عمل کے مراحل سے نہ گزرنے کے سبب ان کا ذائقہ بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ ملاوٹ شدہ خشک میوہ جات کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے کیونکہ ان کو قدرتی شکر کی مقدار تیار کرنے کے لیے کافی وقت نہیں دیا جاتا تھا۔ گویا ان میں پختگی کی کمی ہوتی ہے۔

کچھ میوہ جات کی الگ پہچان

ملاوٹ شدہ کاجو کی شناخت قدرتی کاجو سے بڑی حد تک ان کی بو اور رنگ سے کی جاتی ہے۔ جب کاجو کی گری سے تیل کی بو آتی ہو یا یہ زرد ہو تو اسے آسانی سے ملاوٹ شدہ کے طور پر پہچانا جا سکتا ہے۔ مصنوعی کشمش کو چینی کے ساتھ میٹھا کیا جاتا ہے۔ اگر کشمش پر پانی یا نمی کا قطرہ نظر آئے تو وہ ملاوٹ ہے۔ کشمش کو ہاتھ کی انگلیوں سے بھی رگڑا جا سکتا ہے۔ اگر اس میں زردی کا رنگ یا نشان رہ جائے، گندھک کی بو آتی ہو تو پھر یہ ملاوٹ شدہ ہے۔ اصلی انجیر کو پہچاننے کا بہترین طریقہ اسے چبانا ہے۔قدرتی انجیر کاٹتے وقت نرم ہوتے ہیں جبکہ خشک انجیر سخت ہوتے ہیں۔پستے پر بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے۔

اصلی دکھائی دینے کےلیے باداموں پر رنگین پینٹ لگا کر ملاوٹ کرنا عام سی بات ہے۔ لیکن ہاتھوں سے رگڑنے پر اچھے بادام اور خراب یا ملاوٹ شدہ بادام میں فرق کیا جاسکتا ہے۔ اگر ہاتھوں پر زعفرانی رنگ رہ جائے تو یہ یقینی طور پر ملاوٹ والی چیز ہے۔ . قدرتی اخروٹ کی گری ہلکی بھوری یا سنہری ہوتی ہے جبکہ ملاوٹ شدہ اخروٹ گہرے بھورے ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں