شہزادی صیتہ بنت عبدالعزیز ایوارڈز کا انعقاد اتوار کو کیا جارہا

6 کیٹگریز میں فاتحین کو اعزاز دئیے جائیں گے، خادم حرمین شریفین کی سرپرستی حاصل: شہزادی نوف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی سرپرستی اور ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر کی موجودگی میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر اور شہزادی ’’صیتہ بنت عبدالعزیز ‘‘ ایوارڈ برائے ایکسی لینس کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین انجینئر احمد بن سلیمان الراجحی اگلے اتوار کو الفیصلیہ ہوٹل میں ایوارڈ کے فاتحین کو اعزاز سے نواز رہے ہیں۔

ایگزیکٹو کمیٹی کی چیئرپرسن، بورڈ آف ٹرسٹیز کی رکن شہزادی نوف بنت عبداللہ نے سماجی کاموں کی مقامی خدمات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا سماجی خدمات اس لیے بھی اہم ہیں کہ ان کے ذریعے مدد ، حوصلہ افزائی اور بحالی کے مواقع تلاش کیے جاتے ہیں ۔ شہزادی نوف نے مزیدکہا کہ تقریب کے لیے خادم حرمین شریفین کی سرپرستی ایسے علاقوں کے لیے قیادت اور ریاست کی حمایت کا ثبوت ہے۔ ایوارڈ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر فہد المغلوث نے وضاحت کی کہ 3 ماہ سے ایوارڈ کے دسویں ایڈیشن کے جیتنے والوں کے انتخاب کے لیے کام جاری ہے ۔

اس حوالے سے مملکت کے مختلف علاقوں میں فیلڈ وزٹ کئے گئے۔ نامزد کردہ کاموں کو تلاش کرنے اور ان کا جائزہ لینے کے لیےانتھک محنت کی گئی ہے۔ ڈاکٹر فہد نے واضح کیا کہ ایوارڈ کی چھ شاخوں میں اداروں کی قومی کامیابیوں میں عمدہ کارکردگی، اوقافی اداروں کے لیے اسلامی اوقاف میں عمدہ کارکردگی، غیر منافع بخش تنظیموں کے لیے سماجی کام کے پروگراموں میں عمدہ کارکردگی، سماجی کام کے علمبرداروں میں عمدہ کارکردگی، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری میں عمدہ کارکردگی شامل اور ماحولیاتی پائیداری میں فضیلت کے عنوانات شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں