سعودی عرب میں عود فیسٹول جاری، دنیا بھر سے ممتاز موسیقار شریک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں عود فیسٹول کا افتتاح کردیا گیا۔ ریاض میں فیسٹول میں گلوکاروں اور موسیقاروں نے شرکت کی۔ عود فیسٹول موسیقی کا سب سے بڑا عرب اجتماع ہے جو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے میوزک اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کیا ہے۔

عودی فیسٹول میں فیصلہ کرنے والی کمیٹی
عودی فیسٹول میں فیصلہ کرنے والی کمیٹی

یہ میلہ بلیوارڈ ریاض شہر کے ایک میوزک ڈسٹرکٹ میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں ایک نمائش شامل تھی جس میں دنیا بھر سے نایاب ’’عود ‘‘جمع کیے گئے ۔ عود گٹار نما آلہ موسیقی ہے جس میں 10 سے 13 تک سٹرنگز لگی ہوتی ہیں۔

دنیا کے مشہور ترین ’’عود ‘‘ مینوفیکچررز کی ایک اور نمائش بھی شامل تھی۔ شروع میں عود بجانے کا سیشن منعقد کیا گیا۔ باصلاحیت افراد نے ممتاز میوزیکل پرفارمنس پیش کیں اور سٹرنگ پریس کی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔

عود میوزک فیسٹول میں  شریک ایک  موسیقار
عود میوزک فیسٹول میں شریک ایک موسیقار

عود فیسٹیول آج ہفتہ 11 مارچ تک جاری رہے گا۔ فیسٹول میں شریک ہر موسیقار فن بجانے میں اپنے تجربات اور مہارتوں کو پیش کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ یہ میلہ موسیقی کے مقابلوں میں سے ایک ہے۔

میوزک اتھارٹی نے اس فیسٹیول میں شرکت کا اعلان کیا جس میں تین مختلف کیٹیگریز کے 3 مقابلے ہو رہے ہیں۔جیوری میں ڈاکٹر عبداللہ باحشوان، ڈاکٹر حمد بروسلی، ڈاکٹر ممدوح الجبالی، ڈاکٹر خالد محمد علی اور ڈاکٹر شربل حنا شامل ہیں۔

میوزک کیٹگریز

مقابلوں کی پہلی قسم کو پیشہ ور قرار دیا گیا ہے۔ اس کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 150,000 ریال، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 100,000 ریال اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 50,000 ریال ملیں گے۔ شوقیہ کے دوسرے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 75 ہزار ریال ملیں گے، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 50 ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 25 ہزار ریال ملیں گے۔ تیسری کیٹیگری خواتین موسیقاروں کی ہے۔ اس میں بالترتیب 75 ہزار، 50 ہزار اور 25 ہزار ریال کے انعامات پہلی تین پوزیشن پر آنے والی خواتین کو دیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں