ریاض میں "بلوٹ " چمپئن شپ میں لوگوں کا جوش و خروش

32 کارڈز پر مشتمل تاش جیسے کھیل میں فاتحین کے لیے 600 ہزار ریال انعامات رکھے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ریاض سٹی بلیوارڈ میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ’’ بلوٹ ‘‘ ٹورنامنٹ شروع کردیا گیا۔ پہلے ہی دن زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد ٹورنامنٹ میں شرکت اور اسے دیکھنے کے لیے آئی۔ مقابلہ "ون ٹریک" سسٹم پر منعقد ہوا۔ اس میں 2000 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

"بلوٹ گیم" ایک مشہور اور مقبول کھیل ہے جو سعودی عرب کے لوگوں میں بالخصوص اور خطے کے ملکوں میں عام طور پر کھیلا جاتا ہے۔ کھیل دو ٹیموں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہر ٹیم دو کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ کھیلنے کے عمل میں 32 کارڈ استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ کارڈ ’’ نمبر 7 ‘‘ سے شروع ہوتے اور ’’ A‘‘ کارڈ پر جا کر ختم ہوتے ہیں۔ جو ٹیم مخصوص قواعد اور اصولوں کے مطابق 152 پوائنٹ حاصل کرلے وہ جیت جاتی ہے۔

بلوٹ
بلوٹ

واضح رہے ’’ بلوٹ‘‘ ٹورنامنٹ میں 600 ہزار ریال کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ پہلے فاتح کو 300 ہزار ریال، دوسرےنمبر والے کو 200 ہزار ریال اور تیسرے فاتح کو 100 ہزار ریال انعام دیا جاتا ہے۔ یہ مقابلے ان عوامی تقریبات میں شامل ہیں جو ریاض کیلنڈر کی مختلف سرگرمیوں کے تحت منعقد ہو رہے ہیں۔ یہ مقابلے سال بھر دارالحکومت ریاض کے مختلف تفریحی مقامات پر منعقد ہوتے ہیں۔ ریاض کیلنڈر کے مقابلوں میں بلوٹ چیمپئن شپ ثالثی کی 9 شقوں سے مشروط ہے جو مقابلوں کو تفصیلی اور قطعی قواعد کے ساتھ کنٹرول کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں