سعودی نمائش ’’ ببیان 23 ‘‘ میں مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ نے توجہ حاصل کرلی

جدیدٹیکنالوجی والے قابل ذکر روبوٹس کو دیکھنے کے لیے "انوویشن گیٹ" کی طرف لوگ کھنچے چلے آرہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں نمائش ’’ بیبان 23 ‘‘ میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے لیس روبوٹ ’’ سمارٹ آرم‘‘ نے توجہ حاصل کرلی۔ جنرل اتھارٹی فار سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی طرف سے منعقد نمائش میں موجود جدید روبوٹ آنے والوں سے سفر کو یادگار بنا رہا ہے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد ’’ سمارٹ آرم‘‘ سے عربی خطاطی میں اپنے نام لکھوا رہے ہیں اور اپنے دورے کو یاد گار بنا رہے ہیں۔ مرکز کے ’’ انوویشن گیٹ‘‘ پر ہی لوگوں کا سب سے زیادہ رش ہے۔

ریاض ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں 9 سے 13 مارچ تک جاری تقریب ’’ بیبان 23 ‘‘ میں حاضرین ’’ انوویشن گیٹ‘‘ کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ ذہانت کا مظاہرہ کرنے والے حیران کن روبوٹس دیکھ رہے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجیز والے "سمارٹ آرم " سے نام لکھوا کر حاضرین نئے تجربات سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ مینوفیکچرر نے روبوٹ ’’ سمارٹ آرم‘‘ کو متعدد فنکشنز کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ نام کے ساتھ سکرین بورڈ پر اسے آرڈر دے کر پیشہ ورانہ انداز میں لکھوایا جا سکتاہے۔ یہ روبوٹ ویٹر کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔ یہ کافی تیار کرتا اور اسے صارفین تک پہنچا سکتا ہے۔

بیبان 23 نامی روبوٹ آنے والوں کا نام لکھ رہا ہے
بیبان 23 نامی روبوٹ آنے والوں کا نام لکھ رہا ہے

"سمارٹ آرم " کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کافی بنانے کی تربیت دی گئی۔ روبوٹ کو انسانی رابطے سے پیدا ہونے والے خطرات اور مسائل سے بچتے ہوئے بموں کو ناکارہ بنانے کی تربیت بھی دی گئی ہے۔ "انوویشن گیٹ" زائرین کے رش اور موجودہ دور میں جدید ترین سمارٹ انقلابات کے متعلق روبوٹ اور ان کی بہت سی اور منفرد خصوصیات کے حوالے سے بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کر رہاہے۔ کئی قسم کے کام کرنے والے ’’ کار روبوٹ ‘‘ اور ’’ ہولو گرام ٹیکنالوجی‘‘ کو پسند کیا جارہا ہے۔ ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے انسانوں کی سہ جہاتی نقالی تیار کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ’’ Biben 23 ‘‘ فورم میں پوری دنیا کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو شرکت کے مواقع مل رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں