غیر ملکی سمگلر کو سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی پاداش میں سزائے موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ تبوک ریجن میں ممنوعہ نشہ آور گولیوں کے ایک غیر ملکی سمگلر کو سزائے موت دی گئی ہے‘۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’اردنی شہری حسین ابو الخیر کو ممنوعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔

’سمگلر کو پوچھ گچھ کے بعد فرد جرم عائد کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے الزام ثابت ہو جانے پر موت کی سزا سنائی تھی‘۔

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد ایوان شاہی نے موت کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں