معمر سعودی خاتون قومی پرچم لہرانے دیوار پر چڑھ گئی: ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر مملکت بھر میں گذشتہ روز ’’یوم پرچم‘‘ منایا گیا۔ عمر اور جنس کی تفریق بالائے طاق رکھتے ہوئے شہریوں نے کلمہ طیبہ سے مزین سعودی عرب کے قومی پرچم کے ساتھ اپنی وابستگی، عقیدت اور محبت کا اظہار منفرد سرگرمیوں کے ذریعے کیا۔

ایسی ہی دل موہ لینے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں نامعلوم معمر خاتون گھر کی دیوار پر چڑھتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں تاکہ وہ ’’یوم پرچم‘‘ کے سلسلے میں اپنے مکان کی چھت پر سعودی قومی پرچم لہرا سکیں۔ یہ ویڈیو بزرگ خاتون کی بیٹی نے بنائی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں بیٹی کو کہتے سنا جا سکتا ہے ’’ماما نے وطن سے اظہار محبت کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈالا ہے۔‘‘ ان کا اشارہ ضعیف العمر والدہ کی اس بے خوفی کی جانب تھا جس کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ گھر کی اونچی دیوار پر کھڑی ہو کر قومی پرچم لہرانے کا جتن کرتی رہیں۔

بیٹی ویڈیو میں دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہتی ہے ’’کہ امی آپ سب سے پیاری سعودی والدہ ہے جو ایسے پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کر رہی ہیں ۔۔۔‘‘ جوابا بزرگ خاتون ’’سعودی عرب زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ مملکت کا پیارا پرچم ہمیشہ سربلند رہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ایک خاتون صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا’’اے اللہ خوبصورت جذبے کی عکاس بزرگ خاتون کی خفاظت فرما ان کا دل بھی پرچم کے سبز رنگ کی طرح تازہ وجوان ہے۔ انہوں نے وطن سے وفاداری اور محبت کا منفرد طریقے سے اظہار کر کے ہمارے دل جیت لیے، اللہ ہر انسان کو اپنے ملک سے محبت کی توقیق دے۔‘‘

یاد رہے کہ امسال جاری ہونے والے شاہی فرمان کی روشنی میں ہر سال 11 مارچ کو ’’یوم پرچم‘‘ منایا جائے گا اور ہفتہ کے روز اس ضمن میں پہلا یوم علم پورے ملک میں تزک واحتشام سے منایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں