22 ملین خلیجی تارکین وطن کے لئے سعودی سیاحت اب صرف چار قدم دور!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ خلیجی ریاستوں میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن اب بلا امتیاز سعودی عرب کا سیاحتی ویزہ بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

خلیجی ملکوں میں ملازمت یا بطور افراد خانہ مقیم تارکین وطن سیاحتی ویزہ کے اجرا کی خاطر متعارف کرائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے چار قسم کی معلومات فراہم کر کے اس منفرد سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کی فیس تین سو ریال رکھی گئی ہے۔

شماریات مرکز نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2021ء میں خلیج تعاون کونسل میں شامل رکن ملکوں کی آبادی 57.3 ملین نفوس سے متجاوز تھی۔

دنیا کی کل آبادی 2020 میں سات ارب 80 کروڑ افراد تھی، جس میں مردوں کا تناسب 60.9 فی صد تھا۔ مرکز کے مطابق 3 برسوں کے دوران آبادی میں 1.3 ملین افراد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کی گئی وضاحت کے مطابق اس عالمی آبادی میں 15 سے 29 سال کی عمر کے نوجوانوں کا تناسب 23.8 فیصد ہے۔ آبادی میں اوسطاً 0.4 سالانہ اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سالانہ آبادی میں اضافے کی اوسط شرح 0.8 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں کی کل آبادی میں سے مقامی شہری کا تناسب 58.8 فیصد ہے جبکہ کام کرنے کی اہل آبادی 77.8 فیصد ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں