جنوبی سعودی عرب میں الحبلہ آبشار کے دلکش مناظر

بہتا ہوا پانی پہاڑ کی بلندیوں میں داخل ہوکر ایک آبشار بن گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

جنوبی سعودی عرب میں الحبلہ آبشار کے دلکش مناظر نے دیکھنے والوں کو سحر زدہ کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ ایک جمالیاتی نظارہ ہے جو سیاحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ یہ شاندار منظر علاقے کی خوبصورتی کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے۔ حسین آبشار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں کی بڑی تعداد نے الحبلہ کی تعریف کی۔ موسلا دھار بارشوں نے سعودی عرب میں عسیر کے علاقے میں بننے والی ’’الحبلہ‘‘ آبشار کی خوبصورتی بڑھا دی ہے۔

ایک ویڈیو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہتا ہوا پانی پہاڑ کی بلندیوں میں گھس کر نیچے کی طرف بہتا ہوا آبشار بنا رہا ہے۔ یہاں ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ آبشاریں بن رہی ہیں۔

فوٹوگرافر ناصر القحطانی ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ’’ میں نے اس مقام میں متاثر کن آبشاروں کو فلم بند کیا ہے۔ ان آبشاروں نے سوشل میڈیا صارفین اور سیاحوں کو اس علاقے کی طرف متوجہ کردیا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اس خطے کی آبشاروں اور بے پناہ خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے علاقے کا رخ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ الحبلہ پارک کو سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں واقع پارکوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ابہا شہر سے 52 کلومیٹر اور خمیس مشیط شہر سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

الحبلہ کا نام دو وادیوں کے بیچ میں واقع پارک کے قریب الحبلہ گاؤں کے نام پر رکھا گیا ہے۔ گاؤں کی آبادی علاقے کے خطوں کی دشواری کی وجہ سے سامان کی آمدورفت اور نقل و حمل کے لیے رسیوں کا استعمال کرتی تھی جس کے باعث اس علاقے کا نام الحبلہ بن گیا۔ تاہم اب یہ علاقہ مربوط خدمات کے ساتھ ایک ماڈل ٹاؤن بن چکا ہے۔

اس مقام پر سیاحوں اور زائرین کے لیے کیبل کے ذریعے آمدورفت کی سہولت موجود ہے۔ علاقے کے لوگ رابطے کی دشواری کی وجہ سے دوسرے علاقوں سے الگ تھلگ رہتے تھے۔ بازاروں اور ان کے قریب کے مقامات سے رابطے کا واحد ذریعہ پہاڑوں پر چڑھنا تھا۔ تاہم اب علاقے کے لوگوں کی مشکلات پہلے سے بہت کم ہوگئی ہیں۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے ابتدائی وارننگ سسٹم کے ذریعے ریاض، مکہ مکرمہ، مشرقی صوبہ، جازان، القصیم، نجران، حائل، عسیر اور شمالی علاقے میں آنے والے گھنٹوں کے دوران متوقع موسم کے بارے میں متعدد انتباہات جاری کی ہیں۔

مرکز نے عسیر کے لیے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ یہاں ریت کے طوفان اور موسلا دھار بارش آئے گی۔ بہت سے علاقوں میں دھند چھا گئی ہے اور حد نگاہ بہت کم ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں