العلا اونٹ دوڑ کپ" میں کھیلوں کی دنیا کی بڑی انعامی رقم کی پیشکش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے معروف سیاحتی مقام العلا میں اونٹ دوڑ کے لیے انعامات کی مد میں دی جانے والی رقم دنیا کی کسی بھی دوڑ سے زیادہ ہے۔

اس بات کا انکشاف رائل کمیشن برائے العلا گورنری میں کھیلوں کے شعبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زیاد السحیبانی نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ العلا کپ برائے اونٹ دوڑ کے لیے 80 ملین سعودی ریال سے زیادہ کی مالیت پر مبنی دنیا کے سب سے بڑے مالی انعامات پیش کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطیر رقم اس قدیم کھیل میں دلچسپی کے حجم کی عکاسی کرتی ہے جو وژن 2030 کے مطابق کھیلوں کی مسلسل حمایت کے باعث ہے۔

یہ غیر معمولی تقریب 14 سے 17 مارچ 2023 تک جاری رہے گی جس کے لیے 40 بہترین اونٹ العلا کیمل فیلڈ پر موجود ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ العلا کئی تہذیبوں کا گہوارہ ہے، ہمارے حال اور مستقبل کے لیے ماضی کی مستند روایات کو اپنانا ضروری ہے۔ سعودی عرب اور العلا گورنری ترقی کے جس سفر پر گامزن ہیں، اس میں اونٹ دوڑ اس کے ثقافتی ورثے میں ایک اہم عنصر کے طور پر ابھرتی ہے۔

اس دوڑ کا انعقاد العلا گورنری کے شاہی کمیشن نے سعودی اونٹ فیڈریشن کے تعاون سے کیا ہے۔

حفاظت اور کارکردگی کا معیار

السحیبانی نے کہا کہ ثقافتی اہمیت کی روشنی میں اس کھیل کی مثبت تصویر پیش کرنے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی اور مختلف تربیتی تکنیکوں کے استعمال سے حفاظت اور کارکردگی کے معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ان میں تربیت کے دوران اونٹوں کی رفتار اور کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز کا استعمال اور صحت مند غذائیت کے نظام کے استعمال پر خصوصی تربیتی سیشن شامل ہیں۔

قوانین اور ضوابط

انہوں نے کہا کہ اونٹوں کی دوڑ میں حفاظت اور شفافیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر سوار کے وزن کے حوالے سے اب سخت قوانین موجود ہیں (دوڑ کے جدید دور میں موٹر سوار کا استعمال عام ہو گیا ہے)، اور سٹیرائڈز کے استعمال جیسے غلط افعال کی روک تھام کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کھیل کے لیے عام لوگوں کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے " اونٹ مالکان اپنے اونٹوں کو تیار کرنے کے لیے خطیر وقت اور سرمایہ خرچ کرتے ہیں۔ ''

العلا میں حالیہ برسوں کے دوران اس دوڑ میں اونٹوں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جو واضح طور پر اس کھیل کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں