عراق میں غضبناک میراتھن: آوارہ کتا دوڑنے والوں کو ڈرانے لگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی کردستان میں اربیل میراتھن میں حصہ لینے والے ایک آوارہ کتے نے دوڑنے والوں کو پیچھا کرکے حیران کردیا۔ کیمرے کی آنکھ نے جمعہ کے روز یہ منظر محفوظ کرلیا۔ دوران دوڑ ایک آوارہ کتے نے دوڑنے والوں میں کی بڑی تعداد کے لیے سڑک کو بلاک کردیا اور بھونکنا شروع کردیا۔ میراتھن ریس میں حصہ لینے والے متعدد افراد کے دلوں میں خوف پیدا ہوگیا۔

تاہم اس کتے نے شرکا کو خوفزدہ کرنے کے بعد اپنے منصوبے کو تیزی سے پلٹ دیا اور انہیں ان کے راستے پر جانے دیا۔یہ "مضحکہ خیز" کلپ سوشل میڈیا پر پھیل گا اور بڑی تعداد میں عراقیوں نے اسے دیکھا اور اس پر رد عمل دیا۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ کتا " انہیں رفتار بڑھانے کی ترغیب دے رہا ہے " ۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا "خوف ایڈرینالین کو بڑھاتا ہے!"

اربیل گورنریٹ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ "آزادی اور نوروز" میراتھن آج تیرھویں تہوار کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر اندر پارک کے سامنے شروع ہوگی۔ اربیل برسوں سے اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرتا آ رہا ہے۔ ان سرگرمیوں میں عراقی کردستان کے ساتھ دیگر عراقی صوبوں کے درجنوں شہری بھی شرکت کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں