بچے کی احرام باندھنے میں مدد، المسجد الحرام کے سکیورٹی اہلکار کو خراج تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بیت اللہ شریف کی مسجد حرام کی سکیورٹی پر مامور اہلکار نے بابرکت ماحول میں ایک بچے کی مدد کرکے لوگوں کے دل موہ لیے۔ طواف سکوائر میں داخل ہوتے وقت سکیورٹی اہلکار نے ایک بچے کو احرام باندھنے میں مدد کی ۔ یہ منظر انٹرنیٹ پر وائرل ہوا تو دیکھنے والوں نے گارڈ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کلپ کو بارہا شیئر کیا۔ لوگوں نے اس منظر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement

المسجد الحرام میں سیکیورٹی والے شخص کی ہمدردی اور مہمان نوازی کو ظاہر کرنے والے خوبصورت عمل نے دیکھنے والوں کو تعریف پر مجبور کردیا۔ ضیوف الرحمن کی خدمت کے جذبے سے سرشار سکیورٹی اہلکاروں نے شاندار مثالیں قائم کی ہیں۔ حرمین شریفین میں اللہ کے گھر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی زیارت کے لیے جانے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ یہ سکیورٹی اہلکار دیگر معاملات میں بھی مدد فراہم کرکے داد سمیٹتے ر ہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں