سانس روک دینے والا منظر، بچے ریت کے"بگولے" میں داخل ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سلطنت عمان کے علاقوں میں ایک ریت کا طوفان آیا۔ اس قدرتی واقعے کے دوران ایک حیرت انگیز منظر اس وقت سامنے آ گیا جب بچوں نے ریت کے خوفناک بگولوں سے ہی کھیلنا شروع کر دیا۔

اس ریت کے طوفان کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیل گئی، یہ زوردار اور خوفناک بگولہ تھا۔ یہ بگولہ ایک علاقے سے ٹکرا گیا۔ اس انتہائی خطرناک بگولے کی پروا کیے بغیر اس کے عین درمیان میں کئی بچے داخل ہو گئے اور اس کے ساتھ ساتھ دوڑنے لگے۔

بچے ویڈیو کلپ میں اس وقت دکھائی دیے جب وہ ریت کے بگولے کے اندر بھاگ رہے تھے۔ بچے اس بات سے بے خبر تھے کہ ان کو کیا خطرہ لاحق ہے۔ اس ویڈیو کلپ کو دیکھ کر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

حیران کن طور پر کچھ بچے آندھی پر دھاوا بول کر اس کے بیچ میں داخل ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں