متحدہ عرب امارات میں آمدپرکن ممالک کے شہریوں کو ویزاملے گا؟مکمل فہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات متعدد ممالک کے شہریوں کو آمد پر ویزا پیش کرتا ہے،جس سے سیاحوں اور زائرین کو زیادہ آسانی کے ساتھ خلیجی ملک میں داخل ہونے کی اجازت ملتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ڈیجیٹل حکومت نے حال ہی میں اس فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔اس میں شامل قومیتوں کی تعداد اب 70 سے زیادہ ہوگئی ہے جو آمد پر ویزا کے اہل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل حکومت کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’’کچھ اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد متحدہ عرب امارات میں آمد پر ویزاحاصل کر سکتے ہیں، جبکہ دیگر کوویزا کے لیے پیشگی درخواست دینے کی ضرورت ہے‘‘۔

متحدہ عرب امارات نے سیاحت کے اہداف کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد 2031 تک معیشت میں 123 ارب ڈالرتک اخراجات کی مد میں اضافہ کرنا ہے،اس کے ساتھ ساتھ ہرسال ہوٹلوں میں چارکروڑمہمانوں کو راغب کرنا ہے۔

ذیل میں 30، 90 یا 180 دن کے ویزا کی آمد پراہل قومیتوں کی ایک مکمل فہرست دی جارہی ہے، جس کے ساتھ اہلیت کے لیے ضروری شرائط اور ضروریات بھی ہیں:

30 دن کے لیے آمد پر ویزا

مندرجہ ذیل ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری آمد پر 30 دن کے ویزا کے اہل ہیں:
•انڈورا
•آسٹريليا
•برونائی
•کينیڈا
•چین
• ہانگ کانگ، چین
•جاپان
•قزاقستان
• مکاؤ، چین
•ملائشيا
• ماریشس
•موناکو
•نيوزی لينڈ
• جمہوریہ آئرلینڈ
•سان مارینو
•سنگاپور
•يوکرين
• برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ
• ریاست ہائے متحدہ امریکا
• ویٹی کن سٹی

90 دنوں کے لیے آمد پر ویزا

مندرجہ ذیل ممالک کے شہری آمد پر 90 دن کے ویزا کے اہل ہیں:
•ارجنٹينا
•آسٹريا
• بہاماس
•بارباڈوس
•بيلارس
•بلجيئم
•برازيل
•بلغاريہ
•چِلّی
•کولمبيا
•کوسٹاريکا
•کروشیا
•قبرص
•جمہوریہ چیک
•ڈنمارک
•ايل سلواڈور
•ايسٹونيا
•فن لينڈ
•فرانس
•جارجيا
•جرمنی
•گريس
•ہونڈراس
•ہانگ کانگ
•ہنگری
•آئس لينڈ
•اسرائيل
•اٹلی
• کیریباتی
•لٹويا
•ليچٹنسٹائن
•لتھوینيا
•لکسمبرگ
•مالدیپ
•مالٹا
•مونٹی نیگرو
•نورو
•نيدرلينڈز
•ناروے
•پیراگوۓ
•پیرو
•پولينڈ
•پرتگال
•رومانيا
• روسی فیڈریشن
• سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز
•سربيا
•سیچیلز
•سلوواکيہ
•سلوونيا
•جزائرسلیمان
•جنوبی کوریا
•سپين
•سويڈن
•سوئٹزرلينڈ
• ویٹی کن سٹی
•يوکرين
•يوروگوئے

میکسیکو کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد 180 دنوں کے لیے آمد پرویزے کے اہل ہیں۔

آمد پرخودکارویزا حاصل کرنے والوں کی فہرست کے علاوہ منتخب ہندوستانی شہری آمد پرویزا کے اہل ہیں۔اگر ان کے پاس ایک درست پاسپورٹ ہے اور مندرجہ ذیل میں سے ایک ہے:وزٹ ویزا یا امریکاکے ذریعہ جاری کردہ گرین کارڈ یا برطانیہ یا یورپی یونین کی طرف سے جاری رہائشی ویزا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کسی بھی وقت آمد پر ویزے کے لیے اہل ممالک کی فہرست میں ترمیم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں