یہ بہار کے موسم میں شروع ہونے والا آخری رمضان المبارک ہے

اگلے سال رمضان 11 مارچ پیر کو شروع ہوگا، 26 سال بعد سردیوں میں روزے آئینگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

القصیم یونیورسٹی میں آب و ہوا کے سابق پروفیسر عبداللہ المسناد نے انکشاف کیا کہ اس سال 1444 ہجری کا رمضان المبارک آخری رمضان ہے جو موسم بہار میں داخل ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بدھ کو بتایا کہ 1445 کا رمضان المبارک 11 مارچ بروز پیر کو شروع ہوگا۔ یہ تقریباً 26 سال بعد سردیوں کے موسم میں شروع ہونے والے پہلا رمضان ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان 33 قمری سالوں کے دوران چار موسموں میں سفر کرتا ہے تاکہ ایک چکر مکمل ہو سکے۔ کبھی ہم سردیوں میں اور اور کبھی گرمیوں میں روزہ رکھتے ہیں۔ اس سال ہم بہار میں روزے رکھ رہے ہیں۔ اس موسم میں رات اور دن تقریبا برابر ہوتے ہیں اور درجہ حرارت معتدل ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کہ اسلامی مہینے کا طریقہ کار چاند کی زمین کے گرد گردش پر یعنی قمری مہینے پر منحصر ہے۔ اسلامی مہینہ سورج کے گرد زمین کی گردش یعنی شمسی مہینے پر انحصار نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگر روزے کو گریگورین کیلنڈر کے مہینوں سے جوڑ دیا جاتا تو کچھ لوگ گرمیوں میں اور کچھ سردیوں میں ساری زندگی روزے رکھتے۔ خدا سب کچھ جاننے والا اور بہترین حکمت والا ہے۔ واضح رہے سعودی سپریم کورٹ نے منگل اعلان کیا تھا کہ 22 مارچ 2023 عیسوی بدھ کو شعبان کے مہینے کی تیسویں تاریخ مکمل ہو رہی ہے اور کل بروز جمعرات کو ماہ رمضان 1444 کا آغاز ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں