ہسپتال کے بستر پر پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے والے مصری محقق کے علاج جامعہ ازہر کرائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصری محقق ڈاکٹر محمود وہبہ نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مصر کے ایک ہسپتال کے ایک کمرے میں حاصل کی جہاں سے انہیں ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کیا گیا تھا۔

اپنی بیماری سے پہلے وہ قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی کے شعبہ شماریات میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ٹیچنگ اسسٹنٹ کے طور پہ بھی کام کر رہے تھے۔

ان کی شدید بیماری کی وجہ سے ان کے پی ایچ ڈی کے مقالے پر بحث کے لیے کالج اور یونیورسٹی کونسلز نے ہسپتال کے اندر ایک مباحثہ کمیٹی منعقد کرنے پر اتفاق کیا تھا جس میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال کے بستر پر جس طرح سے انہوں نے اپنے مقالے کا دفاع کیا اور ڈگری حاصل کی اسے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

اس واقعے کے بعد جامعہ ازہر کے صدر ڈاکٹر احمد الطیب نے فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کو ڈاکٹر محمود وہبہ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ہسپتال میں دورے کے دوران محمود وہبہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یونیورسٹی صحت یاب ہونے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے تک علاج کے اخراجات پوری طرح ادا کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر محمود عبدہ کی قوت ارادی اور ہمت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ کے رویے کو بے حد سراہا گیا جنہوں نے ایک بیمار طالبعلم کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے مباحثے کا اہتمام کیا اور علاج کے لیے توجہ دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں