راس الخیمہ میں لاس ویگاس طرز کا میگا ریزورٹ سیاحوں میں 5 ملین سالانہ اضافہ کر سکتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں لاس ویگاس طرز کا ایک ریزورٹ کا منصوبہ پچاس لاکھ سے زائد سیاحوں کو راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگا، یہ 2030 تک سیاحوں کی تعداد کے متوقع ہدف سے بیس لاکھ زیادہ ہے۔

راس الخیمہ ٹورازم اتھارٹی کا ہدف 2030 تک سالانہ 30 لاکھ سیاحوں کا حصول ہے۔

کالیئرز انٹرنیشنل کی طرف سے شائع ہونے والے اس وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ ریزورٹ - جس کا منصوبہ لاس ویگاس کے ہوٹل آپریٹر وین ریزورٹس کے ساتھ بنایا گیا ہے، امارات کے لیے ایک "گیم چینجر" ثابت ہو گا، جو خود کو ایک پائیدار اور فطرتی منزل کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

یہ سالانہ سیاحوں آمدورفت کو راس الخیمہ کے سیاحتی اہداف سے بہت آگے لے جا سکتا ہے، جو کہ خلیجی خطے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سیاحتی منڈیوں میں سے ایک ہے۔

وین ریزورٹس نے 2022 میں راس الخیمہ میں ایک ملٹی بلین ڈالر کے ساحل کے کنارے ریزورٹ تیار کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ اس میں 1,000 کمرے اور ایک "گیمنگ" ایریا شامل ہونے کا امکان ہے، جو 2026 میں سیاحوں کے لیے کھلنے کی توقع ہے۔ "وین" لاس ویگاس، بوسٹن اور مکاؤ میں اپنے کیسینو ہوٹل ریزورٹس کے لیے مشہور ہے۔

"راس الخیمہ جو متحدہ عرب امارات کی سب سے شمالی امارات ہے، نے حالیہ برسوں میں تیز اقتصادی ترقی کا مظاہرہ کیا ہے اور سیاحت امارات کا اہم ترین اقتصادی شعبہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1.132 ملین سیاحوں نے 12 ماہ کی مدت کے دوران راس الخیمہ میں قیام کیا، جو کہ سالانہ 15.6 فیصد اضافہ ہے۔ سیاحوں کا تعلق زیادہ تر روس سے تھا، اس کے بعد قازقستان اور پھر برطانیہ سے بڑی تعداد میں سیاح یہاں آئے۔

2022 میں، مہمان نوازی کے شعبے میں آمدنی میں تقریباً 30 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

راس الخیمہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی 2030 تک سالانہ 3 ملین سیاحوں تک پہنچنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، بہت سی حکمت عملیوں پر عمل پیرا ہے جن میں مالیاتی محرکات، جیبل جیس پروجیکٹس میں کروڑوں کی سرمایہ کاری اور خطے کے پہلے مربوط ریزورٹ - وائن المرجان جزیرے کا تعارف شامل ہیں۔

یہاں گیمنگ کی سہولیات کی مقبولیت اور راس الخیمہ کی سیاحت کی خصوصیات پر غور کرتے ہوئے رپورٹ میں خیال ظاہر کیا گیا کہ وین المرجان جزیرہ اپنے پہلے سال میں سیاحوں کے لیےاہم منزل ثابت ہوگا۔

اس کے بعد ثانوی ترقی کی طویل مدت، تین سال تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

اندازے کے مطابق شہر 2027 تک 3.8 ملین سے زیادہ سیاحوں کا استقبال کرے گا۔

2030 تک یہ شہر 5.5 ملین سے زیادہ زائرین کا استقبال کرنے کے قابل ہو جائے گا، جو وین ریزورٹ کی کامیابی پر منحصر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں