سعودی شہر ’’ بنی مالک‘‘ میں موسم بہار کے دلفریب مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں طائف کے جنوب میں واقع شہر ’’بنی مالک‘‘ نے حسن و جمال کا لباس زیب تن کرلیا۔ دلکش مناظر اور موسم بہار کے دلکش ماحول کی ویڈیو میں سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی تو اسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موسم بہار نے زمین اور پہاڑوں کو سرسبز کردیا ہے۔ بادلوں کے درمیان ایک دلکش منظر دلوں کو مسحور کر رہا ہے۔

یاد رہے ’’بنی مالک‘‘ اپنی خوبصورت فطرت کے ساتھ سردیوں میں شدید سرد آب و ہوا رکھتا ہے۔ یہاں شدید بارش ہوتی ہے۔ تاہم گرمیوں میں اس کا موسم معتدل ہوجاتا ہے۔ یہاں موجود بہت سے سیاحتی مقامات اور باغات سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتے ہیں۔ اہم سیاحتی مقامات میں سے کوہ ابراہیم (بثرۃ) ہے۔ اسے سفید پہاڑ بھی کہا جاتا ہے۔ اسی طرح غدیر الجمل پارک، بچوں کے پارکس، الاغوار اور الموارید پارک، جبل العصیدہ اور دیگر مقامات ہیں۔

’’ بنی مالک‘‘ کا علاقہ اپنی زرعی مصنوعات کے لیے بھی مشہور ہے۔ سب سے اہم یہاں کے البجلی بادام، مکئی اور کئی قسم کے اناج ہیں۔ یہاں بہت سے پھل پائے جاتے ہیں جن میں انگور، انار، خوبانی، آڑو، انجیر (الحماط ) اور کانٹے دار ناشپاتی شامل ہیں۔ یہ علاقہ شہد اور گھی کی پیداوار کے لیے بھی مشہور ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں