مساجد بحالی پروگرام: سعودی عرب کی 13 صدیاں پرانی مسجد کی تعمیر نو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سرکاری سطح پر پرانی مساجد اور تاریخی مقامات کی بحالی کے پروگرام کے تحت الباحہ گورنری کی تاریخی مسجد الصفا کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق مسجد الصفا 13 سو سال پرانی ایک تاریخی مسجد ہے۔ یہ مسجد الباحہ گورنری میں قدیم طرز تعمیر کا ایک شاہکار ہے اور اس کا شمار مملکت کی قدیم ترین مساجد میں ہوتا ہے۔

مسجد الصفا کی بحالی کا پروگرام شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مملکت میں مساجد کی بحالی کا حصہ ہے۔ جدید انداز میں مرمت کے ساتھ ساتھ مسجد کی پرانی ہئیت بھی برقرار رکھی گئی ہے تاکہ اس کے تاریخی فن تعمیر کو بھی زندہ رکھا جا سکے۔ مسجد کی بحالی کے عمل کے دوران اسے سابقہ حالت میں برقرار رکھا گیا ہے۔

الباحہ ریجن میں 1350 سال پرانی مسجد الصفا: فوٹو ایس پی اے
الباحہ ریجن میں 1350 سال پرانی مسجد الصفا: فوٹو ایس پی اے

بلجرشی کے علاقے میں واقعے مسجد الصفا کی گنجائش میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ مرمت سے قبل اور 78 مربع میٹر ہے اور بحالی سے پہلے اور بعد میں اس کی گنجائش میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس کے پرانے ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہوئے دیواروں کی مرمت کی گئی ہے۔ مسجد جو 1350 سال قبل تعمیر کی گئی تھی تمام اطراف سے عمارتوں میں گھری ہوئی ہے۔

الصفا مسجد شہزادہ محمد بن سلمان کے دوسرے مرحلے میں تاریخی مساجد کو تیار کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے، جس میں مملکت کے تمام 13 خطوں میں 30 مساجد، ریاض کے علاقے میں 6 مساجد، مکہ المکرمہ کے علاقے میں 5 مساجد شامل ہیں۔ مدینہ کے علاقے میں 4 مساجد، عسیر کے علاقے میں 3 مساجد، مشرقی علاقے میں دو مساجد، الجوف اور جازان میں ایک اور شمالی سرحدی علاقے، تبوک، الباحہ میں ایک میں ایک مسجد کی بحالی شامل ہے

مقبول خبریں اہم خبریں