سعودی شہر ’’ العلا‘‘ دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل

العلا کی اولڈ میونسپلٹی میں موجود تعمیرات اور فن پاروں کا مطالعہ اور جائزہ شروع کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شاہی کمیشن برائے ’’العلا‘‘ گورنریٹ نے بتایا ہے کہ قدیم شہر میں فن پاروں کا مطالعہ اور جائزہ شروع کردیا گیا ہے۔ العلا کو سال 2022 کے لیے دنیا کے بہترین سیاحتی دیہاتوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ اسی تناظر میں اب ایک ٹیم کو فن پاروں کے مطالعے اور بحالی کا کام انجام دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم شہر میں فن تعمیر کی تفصیلات کو سامنے لانے کا کام بھی انجام دے گی۔

سعودی عرب میں قدیم العلا  میں دیوار پر نقشو و نگار
سعودی عرب میں قدیم العلا میں دیوار پر نقشو و نگار
Advertisement

مطالعات میں جیومیٹرک شکلوں والی دیواروں اور دیگر تعمیرات اور نقوش کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ وہ تعمیرات ہیں جو روزمرہ کی زندگی کے مختلف عناصر کو نمایاں کرتی ہیں۔ ان میں مساجد، مکانات، بازار اور بہت سے مادی عناصر شامل ہیں۔ یہ سب تعمیرات قدیم العلا کے ثقافتی اقدار کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔

کندہ کاری اور ڈیزائن

قدیم ’’العلا‘‘ میں مکانات کی دیواروں پر کندہ مختلف نوشتہ جات اور ڈیزائن شامل ہیں۔ مختلف مفاہیم کو مختلف رنگوں سے ظاہر کیا گیا ہے۔ شاہی کمیشن برائے ’’العلا‘‘ گورنریٹ کی جانب سے کی گئی تحقیق میں لوک داستانوں کے عناصر اور تفصیلات کے بارے میں بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

العلا کمیونٹی کے متعلق مطالعات کے مختلف نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ مکانات کو نفیس سجاوٹ کی خصوصیت دی گئی تھی۔ ان مکانوں میں العلا ثقافتی نخلستان کے گھر بھی شامل ہیں جو لوگوں نے تعمیر کیے تھے۔ یہ مکانات اب انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں اور العلا کے قدیم شہر کو دنیا کے سیاحتی علاقوں میں سے بہترین علاقہ قرار دینے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں