وین کے پیچھے سٹینڈ پر کفن پوش بچے کی نعش، خون بھی موجود‘‘ مصر میں خوف و ہراس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سرگرم افراد نے بڑے پیمانے پر ایک وین کی خوفناک تصویر شیئر کرکے ملک بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس وین کے پیچھے ایک سٹینڈ پر بظاہر کفن پوش بچے کی نعش ہے اور کفن پر خون کے دھبے بھی نظر آرہے ہے۔

وین کے پیچھے لوہے کی سیڑھیوں پر ایک بچے یا گڑیا کی کفن پوش نعش ہے جسے خون آلود سفید کپڑے نے ڈھکا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس وین کے ڈرائیور کی شدید مذمت کی جس نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے اس وین کے پیچھے بظاہر بچے کی خون آلود میت کو ایسے توہین آمیز انداز میں لگا رکھا تھا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور مظالبہ کیا کہ خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں اس ڈرائیور کو فوری گرفتار کر لیا جائے۔

ایک صارف نے تصدیق کی کہ اس نے گلی میں یہ منظر دیکھا اور کہا میں اب بھی اس وین کو دیکھ رہا ہوں، یہ زندگی مذاق سے دور ہے، یہ دیکھ کر میرا دل سکڑ گیا، یہ کیا سنجیدگی ہے؟

خیال رہے مصر میں وین اور رکشوں پر عام طور پر عجیب و غریب جملے لکھے ہوتے ہیں یا ان کے ڈرائیور گڑیا بھی لٹکا دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں